ہریتک روشن اور دیپیکا پڈوکون کی سیلفی وائرل

بالی وڈ اداکار ہریتھک روشن اور اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکار ہریتک اور دیپیکا پڈوکون جلد آنے والی ایکشن فلم فائٹر کے گانوں کی شوٹنگ کے لیے اٹلی گئے ہوئے ہیں۔
وائرل ہونے والی تصویر میں ہریتھک روشن اور دیپیکا پڈوکون کو اپنی نئی فلم فائٹر کے فلمساز سدھارتھ آنند اور کوریوگرافر بوسکو مارٹیس کے ساتھ اٹلی میں آؤٹنگ کے دوران سیلفی بنواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
وایا کام 18 اسٹوڈیوز اور مارفلیکس پکچرزکی طرف سے تیار کردہ ‘فائٹر’ کو سدھارتھ آنند نے ڈائریکٹ کیا ہے۔
بھارت کی پہلی فضائی ایکشن فلم ‘فائٹر’ کی کاسٹ میں اداکار ہریتک روشن اور اداکارہ دیپیکا پڈوکون سمیت انیل کپور بھی شامل ہیں۔
جنگ اور پٹھان کے بعد سدھارتھ آنند ‘فائٹر’ کے ساتھ بہت جلد فلم فائٹر کو ریلیز کرنے کے لیے تیار ہیں۔
واضح رہے فلم فائٹر 25 جنوری 2024 کو ریلیز کی جائے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/501773/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/501773/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

