بھارتی فلموں نے نوجوانوں کے ذہنوں کو خراب کردیا ہے، اداکار گوہر رشید

بھارتی فلموں نے نوجوانوں کے ذہنوں کو خراب کردیا ہے، اداکار گوہر رشید
پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار گوہر رشید نے کہا ہے کہ بھارتی فلموں نے نوجوانوں کے ذہنوں کو خراب کردیا ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار گوہر رشید کا کہنا تھا کہ میرے اور کبریٰ خان کے درمیان رومانوی تعلق نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں اور کبریٰ خان بہت اچھے دوست ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہر رشتے کو شادی میں تبدیل کردیں تب ہی وہ پائیدار رہ سکتا ہے، کچھ رشتے جیسے بنتے ہیں انہیں ویسے ہی رہنے دینا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ فی الحال ہم ایک دوسرے سے شادی کرنے کے بارے میں نہیں سوچ رہے، ہم دونوں بہت اچھے دوست ہیں، ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں۔
اداکار گوہر رشید نے مزید کہا کہ بالی ووڈ فلموں نے نوجوانوں کے ذہنوں کو خراب کردیا ہے، لڑکا اور لڑکی دوست ہوسکتے ہیں، یہ بہت دقیانوسی اور پرانی بات ہے کہ ایک لڑکا اور لڑکی دوست نہیں ہوسکتے، میری اور کبریٰ کی دوستی 8 سال پرانی ہے، ہم دونوں بہت اچھے دوست ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/504109/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/504109/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

