ثانیہ مرزا سے علیحدگی؛ شعیب ملک کی نئی تصویر نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا

سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی علیحدگی کی خبریں کافی عرصے سے سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔
لیکن دونوں نے ہی اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔
حال ہی میں شعیب ملک نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے بیٹے اذہان کی سالگرہ کی چند تصاویر پوسٹ کیں جس میں ثانیہ مرزا فیملی فوٹو میں ٹھیک سے نظر نہیں آئیں۔
شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ثانیہ مرزا فیملی فوٹو بنوانے سے گریز کررہی ہیں اور چہرہ دوسری طرف گھمایا ہوا ہے جبکہ شعیب ملک بیٹے کے ساتھ خوشی خوشی تصویر بنوا رہے ہیں۔
یہ تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں جبکہ صارفین کا خیال ہے کہ جوڑے میں علیحدگی ہوگئی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/507982/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/507982/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

