Advertisement

عامر خان کی اہلیہ کو فلسطین کی حمایت پر سنگین نتائج کی دھمکیاں

عامر خان کی اہلیہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں ملنے کا انکشاف

 عالمی شہرت کے حامل پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم کو فلسطینیوں کی حمایت پر سنگین نتائج کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

 باکسر عامر خان کی اہلیہ اور مقبول یوٹیوبر فریال مخدوم نے اپنی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ سے اس بات کا انکشاف کیاکہ انہیں فلسطین کی حمایت کی وجہ سے دھمکیاں مل رہی ہیں۔

انہوں نے واٹس ایپ کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے بتایاکہ ایک گمنام اسرائیلی نمبر سے یہ پیغام موصول ہوا، جس میں کہا گیا کہ انہیں فلسطین کی حمایت بند کرنے پر بہت فائدہ ملے گا اور اگر وہ اس سے باز نہ آئیں تو وہ سنگین نتائج کیلئے تیار ہوجائیں۔

فریال مخدوم کا کہنا ہے کہ ایسی دھمکیاں انہیں سچ بولنے سے نہیں روک سکتیں۔

Advertisement

 وہ بلا خوف اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مسلسل فلسطین کے حق میں بات کرنے کے ساتھ ساتھ  فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی حکومت کے قبضے کو بھی تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں۔

فریال مخدوم نے غزہ کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر خاموش رہنے والی نامور شخصیات کو بھی آڑھے ہاتھوں لیا ہے۔

واضح رہےکہ حال ہی میں امریکی سپرماڈلز بیلا حدید اور گی گی حدید کو بھی معصوم  فلسطینیوں کے حق میں بیان دینے کے باعث مبینہ طور پردھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/514653/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/514653/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version