Advertisement

ورلڈکپ کے دوران ٹائیگر 3 کی بھرپور تشہیری مہم چلائے جانے کا فیصلہ

ٹائیگر 3

ورلڈکپ کے دوران ٹائیگر 3 کی بھرپور تشہیری مہم چلائے جانے کا فیصلہ

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے دوران اپنی آنے والی ایکشن تھرلر فلم ٹائیگر 3 کی تشہیری مہم کے لیے تیار ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ میں پہلی بار کسی فلم کی تشہیری مہم کا انعقاد کیا جائے گا جس کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کر لئے گئے ہیں۔

 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سلمان خان کی ایکشن سے بھرپور فلم ٹائیگر 3 کی تشہیر کے لئے کچھ پروموز بھی شوٹ کئے جارہے ہیں جو کہ میچز کے دوران نشر کئے جائیں گے۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ 14 اکتوبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کے لئے کچھ خاص تیاریاں بھی کی جارہی ہیں۔

ٹائیگر 3 کی ریلیز سے قبل ہی “ٹائیگر کا میسج” دھوم مچا چکا ہے جس میں سلمان خان کو ٹائیگر کے کردار میں دکھایا گیا ہے، جو ایک بھارتی جاسوس ہے اور 16 اکتوبر کو فلم کا ٹریلر بھی جاری کردیا جائے گا جس کا شائقین کو بےصبری سے انتظار ہے۔

Advertisement

رپورٹ کے مطابق، سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3، دیوالی پر ریلیز ہونے والی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/532192/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/532192/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version