Advertisement

ماسک پہن کر اپنی شناخت پوشیدہ رکھنے والی یہ اداکارہ کون ہیں؟

ماسک پہن کر اپنی شناخت پوشیدہ رکھنے والی یہ اداکارہ کون ہیں؟

بالی وڈ کی اداکارہ، ماڈل اور ماہر رقاصہ شلپا شیٹھی نے بھی اپنے شوہر راج کندرا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوامی مقامات پر ماسک پہنا شروع کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر شلپا شیٹھی کی ایک ویڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے ، جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ وہ اپنے شوہر اور کاروباری شخصیت راج کندرا کے ہمراہ اپنے چہرے پر ماسک پہن کر گھوم رہی ہیں۔

اس جوڑے نے سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور ساتھ ہی دونوں نے اپنے چہروں کو ماسک سے ڈھانپ کر اپنی شنا خت پوشیدہ رکھنے کی بھی کوشش کی ہے۔

وائرل ویڈیو دیکھیں:

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے انہیں اس ’ماسک والے انداز‘ کی وجہ سے تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ شلپا شیٹھی کا یہ نیا ماسک روپ راج کندرا کے فحش فلمیں بنانے کے تنازعے پر مبنی فلم ’یو ٹی  69 ‘کی تشہیری مہم کا حصہ ہے، جوکہ 3 نومبر کو ریلیز ہوگی۔

Advertisement

  واضح رہےکہ راج کندرا کو سال 2021 میں فحش فلمیں بنانے سے متعلق ایک مبینہ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے لیے انہیں ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں بھی قید رکھا گیا۔

Advertisement

شوہر کی گرفتاری کے بعد پولیس نے شلپا شیٹھی کو بھی بیان ریکارڈ کروانے کے لیے طلب کیا تھا، جس میں انہوں نے شوہر راج کندرا پر فحش فلمیں بنانے کے الزامات کو مسترد کردیا تھا۔

پولیس نے اس تنازعے کے حوالے سے شلپا شیٹھی کے خلاف بھی تفتیش کی تھی، تاہم  ان کے فحش فلمیں بنانے میں ملوث ہونے کے شواہد سامنے نہیں آ سکے۔

 تین ماہ تک پولیس کی تحویل میں رہنے کے بعد راج کندرا کی ضمانت منظور کرلی گئی تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/540681/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/540681/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version