Advertisement

رانی مکھرجی کا شوبز انڈسٹری میں اپنے 27 سالہ کیریئر پر اظہار خیال

رانی مکھرجی

رانی مکھرجی کا شوبز انڈسٹری میں اپنے 27 سالہ کیریئر پر اظہار خیال

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ رانی مکھرجی نے ہندی فلم انڈسٹری میں 27 سال مکمل ہونے پر اپنے مداحوں، ساتھی اداکاروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ نے شوبز انڈسٹری میں اپنے 27 سالہ کیریئر کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں اداکارہ نے کہا کہ انہیں ایسا نہیں لگتا ہے کہ ان کو اس انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے اتنا طویل عرصہ گزر چکا ہے اور سمجھتی ہیں کہ انہوں نے کچھ سال پہلے ہی اس انڈسٹری میں ڈیبیو کیا ہے۔

انہوں نے اپنے کام کرنے کے شوق کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ آج بھی وہ کام کرنے کے لئے اتنی ہی پرجوش ہوتی ہیں جیسے وہ اپنی پہلی فلم کے لئے تھیں۔

رانی مکھرجی نے بطور اداکارہ اپنے کیریئر کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ جب انہوں نے اس انڈسٹری میں کام کرنا شروع کیا تھا تب ان کے دماغ میں دوسرے اور بھی پیشے تھے لیکن اس سے انہیں وہ پیار اور مقام نہیں ملتا جو انہوں نے گزشتہ 27 سالوں کے دوران حاصل کیا ہے۔

Advertisement

اداکارہ نے اپنی پہلی فلم ’راجہ کی آئے گی بارات ‘ کی ریلیز کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ یہ وہ وقت تھا جب میں اور میری فیملی ایک مشکل دور سے گزر رہے تھے کیونکہ میرے والد کے دل کی سرجری ہوئی تھی لیکن اس کے باوجود بھی وہ میری فلم دیکھنے آئے تھے۔

اپنے پیغام کے اختتام پر اداکارہ نے اپنے تمام مداحوں، ان کے ساتھ کام کرنے والے تمام ساتھی اداکاروں کا شکریہ ادا کیا۔

رانی مکھرجی بالی ووڈ کی معروف اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جنہوں نے فلم راجہ کی آئے گی بارات سے انڈسٹری میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور تب سے وہ مختلف مشہور فلموں کا حصہ رہی ہیں۔

اپنے 27 سالہ شاندار کیریئر میں، اداکارہ  نے اپنی فلموں میں مختلف قسم کے کردار ادا کئے ہیں اور اس دوران ان کو متعدد ایوارڈز بھی ملے ہیں۔

اداکارہ نے رومانوی فلموں جیسے ‘چلتے چلتے’، ‘ہم تم،’ ‘ویر زارا،’ اور ‘کبھی الوداع نہ کہنا،’ کے ساتھ ساتھ کامیڈی فلم ‘بنٹی اور ببلی’ میں کام کر کے نمایاں طور پر کامیابی حاصل کی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/544802/amp/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/544802/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version