معروف ماڈل کی لاش فریج سے برآمد

معروف امریکی ماڈل ملیسہ مونی کی ایک اپارٹمنٹ کے فریج لاش سے برآمد ہوئی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 31 سالہ ماڈل ملیسہ مونی لاس اینجلس کے ایک اپارٹمنٹ میں مقیم تھیں جہاں فریج سے اُن کی لاش برآمد کی گئی ہے اور جس وقت اُن کی موت ہوئی تو وہ دو ماہ کی حاملہ تھیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ لاش کو اُن کی کلائیوں کو ٹخنوں کے ساتھ باندھا ہوا تھا جبکہ اُن کا منہ بھی بند کیا ہوا تھا۔
ماڈل کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق قتل سے پہلے اُنہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اُن کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود تھے جبکہ اُن کے جسم سے کوکین کے شواہد بھی ملے ہیں۔
ملیسہ مونی کا گلا گھونٹا گیا، ماڈل کو تشدد کے بعد باندھ دیا گیا اور پھر اُن کی لاش فریج میں رکھی گئی۔
پولیس نے اس کیس کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے لیکن ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/550226/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/550226/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News