Advertisement

ہریتھک روشن نے فٹنس کیسے حاصل کی، راز سے پردہ اٹھادیا

ہریتھک روشن

ہریتھک روشن نے فٹنس کیسے حاصل کی، راز سے پردہ اٹھادیا

بالی ووڈ کے معروف اداکار ہریتھک روشن نے فٹنس حاصل کرنے اور اس کے سفر کے متعلق اپنے مداحوں کو بتایا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکار جو کہ صحت کے مسائل کا شکار تھے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنی فٹنس حاصل کرنے کے سفر کے متعلق ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔

پوسٹ میں اداکار نے اپنی تصاویر بھی شیئر کیں جس میں ان کی جسمانی تبدیلیوں کو دیکھا جاسکتا ہے ۔

اداکار نے اپنے اس سفر کے متعلق بات کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ وہ ایسا اس لیے کرتے ہیں کیونکہ ان کے فلمی کردار بعض اوقات انہیں ایک خاص انداز اپنانے کا چیلنج دیتے ہیں، اور انہیں چیلنجز پسند ہیں۔

پوسٹ کے ذریعے اداکار نے اس سفر میں درپیش مشکلات کا بھی ذکر کیا اور ساتھ ہی ساتھ اپنی دیرینہ دوست صبا آزاد کا بھی شکریہ ادا کیا ۔

ہریتھک روشن نے بتایا کہ صبا آزاد نے اس پورے سفر میں ان کی بےحد حوصلہ افزائی کی ہے۔

Advertisement

اگست سے اکتوبر تک کے اس سفر میں اداکار نے بہت سی مشکلات کا سامنا کیا جس میں ان کے فٹنس ٹرینر سمیت ان کی پوری ٹیم نے ان کا بہت ساتھ دیا ۔

اداکار کی اس پوسٹ پر ان کی دیرینہ دوست صبا آزاد نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی تعریف کی ۔

خیال رہے کہ ہریتک روشن، اپنی آنے والی فلم ’فائٹر‘ کے لیے تیاری کر رہے ہیں جس میں ان کے ہمراہ دیپیکا پڈوکون بھی ہونگی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/555000/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/555000/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version