Advertisement

ثنا نے انڈسٹری میں نئے آنے والے اداکاروں کے بارے کیا تلخ انکشاف

ثنا

ثنا نے انڈسٹری میں نئے آنے والے اداکاروں کے بارے کیا تلخ انکشاف

ثنا نواز پاکستانی شوبز انڈسٹری کا ایک معروف نام ہے جو اپنی بہترین اداکاری اور فٹنس کے حوالے جانا جاتا ہے۔ وہ  گزشتہ دو دہائیوں سے پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔

وہ ان چند ستاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے فلم انڈسٹری میں اس وقت کام کیا جب وہ زوال پزیر تھی۔ انہوں نے جتنی بھی فلمیں کی ان میں اپنی بہترین اداکاری سے اپنے آپ کو منوایا۔ فلموں کے بعد انہوں نے ٹیلی ویژن کا رخ کیا اور یہاں بھی اپنے بہترین اداکارہ ہونے کا ثبوت دیا اور اپنی لازوال اداکاری کے ذریعے لوگوں کے دل جیت لیے۔

الف، اللہ اور انسان میں ان کے کردار کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا اور اس کے بعد سے اب تک وہ ٹیلی ویژن سے وابستہ ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ثنا انڈسٹری کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں ہے اور وہ جانتی ہیں کہ لائم لائٹ کیسے کام کرتی ہے اور پروفیشنلزم کیا ہے۔

 ثنا کو گزشتہ دنوں ایک نجی شو میں مدعو کیا گیا جہاں انہوں نے آج کے دور میں مشہور شخصیات کو کام کے حوالے سے بات اور کہا کہ انہیں وہ مقام نہیں دیا جاتا جن کے وہ حقدار ہیں۔

ان کے مطابق جس زمانے میں انہوں نے کام شروع کیا اس وقت سیکھنے کے مواقع کم تھے اور انہی کام کے دوران ہی سیکھنا پڑتا تھا اور بنیادی کام سیکھنا اولین ترجیح ہوتی تھی۔ غلطیوں کے لیے زیادہ مارجن نہیں تھا اور وہ لوگ کام پر ہی توجہ مرکوز کرتے تھے۔

Advertisement

لیکن آج کل، لوگ اپنے کام پر توجہ دینے کے بجائے اپنی لک پر زیادہ دھیان دیتے ہیں کہ اگر وہ ائیرپورٹ پر جارہے ہیں تو انہیں کیسا لباس پہننا ہے وہ ہمیشہ اسی بات توجہ دیتے ہیں وہ کیسے لگ رہے نئے اور جوان ٹیلنٹ کے لیے اچھا لگنا اولین ترجیح بن گیا ہے نہ کہ ان کام جس سے وہ نام حاصل کرتے ہیں۔

 ثنا نے یہ بھی کہا کہ جب یہ لوگ بغیر کسی کام کے برانڈ ایمبیسیڈر بن جائیں گے تو ان کی ترجیحات غلط ہو جائیں گی  اور وہ بڑے کام کرنے کی بجائے شکل کی زیادہ پرواہ کریں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/556853/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/556853/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
Next Article
Exit mobile version