فہد مصطفیٰ نے ڈراموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی

فہد مصطفیٰ نے ڈراموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی
فہد مصطفیٰ کے نام پاکستان شوبز انڈسٹری میں کسی تعرف کا محتاج نہیں، وہ ایک باصلاحیت اداکار، بہترین میزبان اور لاجواب پروڈیوسر ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ڈرامے ہو یا فلم، اداکاری ہو یا میزبانی ہر میدان میں اپنے آپ کو منوایا ہے اور اعلیٰ کارکردگی کی ایک بہترین مثال قائم کی ہے۔
فہد مصطفیٰ گزشتہ بیس برسوں سے پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ ہیں، اور انہوں نے اداکاری اور میزبانی دونوں شعبوں میں بے پناہ نام کمایا ہے۔فہد مصطفیٰ کے مشہور ڈراموں میں کنکر، میں عبدالقادر ہوں، میں چاند سی اور دوسری بیوی جیسے ہٹ ٹیلی ویژن ڈرامیں شامل ہیں ۔
جبکہ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کئی بلاک بسٹر فلموں میں بھی اپنی عمدہ اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں نا معلوم افراد 1 اور 2، لوڈ ویڈنگ اور ایکٹر ان لاء شامل ہیں۔ فہد مصطفیٰ کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ گزشتہ دس برسوں سے پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے گیم شو کی میزبانی کر رہے ہیں۔
فہد مصطفیٰ اب تک سو سے زائد ڈرامے پروڈیوسر کر چکے ہیں جن میں مجھے پیار ہواتھا، میرے ہی رہنا اور حال ہی میں ختم ہونے والے ڈرامے میں اور مائی ری بھی شامل ہے۔
فہد مصطفیٰ نے ایک پوڈ کاسٹ میں اپنے انٹرویو کے دوران پچپن سے لے کر اسٹار ببنے تک کی تمام کہانی شیئر کی اور اپنی ذاتی زندگی کے کئی چھپے ہوئے پہلوؤں سے پردہ اٹھایا۔
واضح رہے کہ صلاح الدین تونیو فہد مصطفیٰ کے والد ہیں جو خود بھی ماضی میں ایک مشہور اداکار رہ چکے ہیں، اس کے ساتھ ہی وہ محکمہ انسداد منشیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر، چیف ڈرگ انسپکٹر اور کیمسٹری کے پروفیسر بھی تھے۔ فہد اپنے والد کی زندگی کے ان دونوں پہلوؤں کو دیکھتے ہوئے پروان چڑھے یہی وجہ ہے انہوں نے تعلم مکمل کرنے کے بعد اداکاری کے میدان میں قدم رکھا۔
انہوں نے 2003 میں اپنا پہلا ڈرامہ کیا جو کہ اقبال انصاری کے ساتھ تھا فہد کے لیے یہ ایک تلخ تجربہ تھا جس میں انہیں ہر روز صرف تنقید کا سامنا کرنا پڑتا تھا، تاہم بعد میں انہوں نے اپنی صلاحیتوں سے سب کو اپنا گرویدہ بنالیا۔
فہد مصطفیٰ نے ڈراموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ مجھے اداکاری پسند نہیں یا میں نہیں کرنا چاہتا جب دل چاہے کا کر لوں گا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ کچھ نئے اداکار صرف مشہور ہونے کے لیے اداکاری کر رہیں ہیں اور یہ اچھی بات بھی ہے اس میں کوئی برائی نہیں ہے لیکن میں شہرت اور نام دیکھ چکا ہوں اور میں ہر طرح کے کردار بھی ادا کر چکا ہوں۔ لیکن اب مجھے لگتا ہے کہ ڈرامے ایک ہی طرح کی کہانی پر رک گئے ہیں ان میں جمود آگیا ہے جب کوئی اچھی کہانی ملےگی اور دل کرے گا تو میں کام ضرور کروں گا، لیکن میں یہ نہیں چاہتا کہ لوگوں کو ایسا محسوس کرواؤں کہ اب میں دوبارہ ڈرامہ کرنے جارہا ہوں اور اس کی تشہر ہو جیسے سب کام کرتے میں بھی کرلوں گا ۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/562467/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/562467/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

