Advertisement

احد رضا میر خود پر لگے اقرباپروی کے الزامات سے متعلق بول پڑے

احد رضا میر خود پر لگے اقرباپروی کے الزامات سے متعلق بول پڑے

عالمی شہرت یافتہ معروف پاکستانی اداکار احد رضا میر نے خود پر لگے اقرباپروی کے الزامات پر وضاحت دے دی۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار احد رضا میر کا کہنا تھا کہ لوگ وہی کہیں گے جو وہ کہنا چاہتے ہیں، میرا خیال ہے کہ ڈاکٹر کا بچہ ڈاکٹر بنتا ہے یا وکیل کا بچہ وکیل بن جاتا ہے اور انہیں زیادہ مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا، ایسا نہیں ہے کہ میں اداکاری کی دنیا میں پلا بڑھا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جب تک میں بچپن میں کراچی نہیں گیا تب تک مجھے نہیں معلوم تھا کہ میرے والد ایک مشہور شخصیت ہیں، میں اس بات سے انکار نہیں کروں گا کہ جس خاندان سے میرا تعلق ہے اس کی وجہ سے مجھے کئی مواقع ملے، لیکن اگر لوگوں کو آپ کا کام پسند نہیں ہے تو لوگ زیادہ دیر تک آپ کو نہیں دیکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ میں نے متعدد ٹی وی ڈراموں کے ذریعے خود اپنی پہچان بنائی۔

مداحوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے احد رضا میر نے کہا کہ پرائیویسی یقینی طور پر تھوڑا سا مسئلہ ہو سکتا ہے، صرف اتنا کہوں کہ جب میں پاکستان میں ہوتا ہوں تو زیادہ وقت گھر میں رہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ شاید میرے مداحوں میں کوئی پاکستانی لڑکا ایسا بھی ہو جو مجھے دیکھ کر یہ سوچے کہ اگر وہ کر سکتا ہے، تو میں بھی کر سکتا ہوں، کریئر کے حوالے سے جنوبی ایشیا کے بچوں پر بہت زیادہ دباؤ ڈالا جاتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/562801/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/562801/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version