ہریتک روشن کا دماغی صحت کی اہمیت پر زور

ہریتک روشن کا دماغی صحت کی اہمیت پر زور
دماغی صحت کے عالمی دن کے موقع پر بالی ووڈ اداکار ہریتک روشن نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے دماغی صحت کی دیکھ بھال کی اہمیت پر زور دیا ہے اور ساتھ ہی اپنے ذاتی تجربات کے متعلق بھی بات کی ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق 11 اکتوبر کو دماغی صحت کا عالمی دن منایا گیا اور اسی دن کی مناسبت سے بھارتی اداکار ہریتک روشن نے اپنے مداحوں کے سے ان کے ساتھ ہونے والے دماغی مسائل کے تجربات شیئر کئے۔
ہریتھک روشن نے دماغی صحت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس کے باقاعدہ علاج کے متعلق بتایا اور کہا کہ وہ بھی اپنی زندگی میں اس مرحلے سے گزر چکے ہیں ۔
ہریتھک روشن کی طرح کئی اور سپر اسٹارز نے بھی دماغی صحت کے متعلق سوشل میڈیا پر اپنے خیالات اور فکر انگیز پیغامات شیئر کیے ہیں۔
عامر خان اور ان کی بیٹی ایرا خان نے بھی دماغی صحت کے مسائل پر ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا اور بتایا کہ وہ دونوں گزشتہ کئی سالوں سے اپنی دماغی صحت کی بہتری کے لئے تھراپی لے رہے ہیں۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہماری زندگی میں ایسے بہت سے کام ہیں جو ہم خود نہیں کر سکتے اس کے لئے کسی نا کسی کی مدد کی ضرورت ہوتی ہے اسی طرح جن لوگوں کو ذہنی یا جذباتی مدد کی ضرورت ہوتی ہے، انہیں بغیر کسی ہچکچاہٹ کے فوری طور پر دماغی صحت کے ماہر کے پاس جانا چاہیے۔
کسی بھی انسان کا دماغی طور پر صحت مند ہونا اتنا ہی ضروری ہوتا ہے جنتنا وہ جسمانی طور پر صحت مند ہوتا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/565391/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/565391/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News