Advertisement

خوشی کپور کے پیرس میں سیر سپاٹے، تصاویر وائرل

خوشی کپور کے پیرس میں سیر سپاٹے، تصاویر وائرل

بالی وڈ کی نامور اداکارہ جھانوی کپور کی بہن ، آنجہانی اداکارہ سری دیوی اور  فلمساز بونی کپور کی بیٹی خوشی کپور آج کل پیرس میں چھٹیاں منا رہی ہیں، جن کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

خوشی کپور بھارتی فلم انڈسٹری کی ایک نئی متاثر کن شخصیت بن رہی ہیں، جب بھی وہ کسی تقریب میں شرکت کرتی ہیں تو اپنے اسٹائل سے سب کی توجہ کا مرکز بننے میں کامیاب ہو جاتی ہیں۔

فلمساز زویا اختر کی نئی نیٹ فلکس سیریز ’دی آرچیز‘ میں اپنے ڈیبیو سے پہلے ہی خوشی کپور اسٹائل آئیکون بن چکی ہیں۔

اس نیٹ فلکس سیریز میں خوشی کپور کے ساتھ  شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان اور امیتابھ بچن کے نواسے اگستیہ بچن بھی جلوہ گر ہوں گے ، یہ تینوں اسٹار کڈز دی آرچیز کے ساتھ اپنی اداکاری کے سفر کا آغاز کر رہے ہیں۔

خوشی کپورکا تعلق ایک فلمی خاندان سے ہے ، جس کی بدولت وہ اپنے بچپن سے ہی لوگوں کی نظروں میں رہی ہیں، لیکن اس کے باوجود وہ شائقین کو اپنی شائستہ طبیعت اور دلکش انداز سے متاثر کرنے میں کبھی ناکام نہیں رہیں ۔

23 سالہ خوشی کپور کے انسٹاگرام پر ایک ملین سے زائد  فالو ورز ہیں ، جب کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پرزیادہ متحرک نظر نہیں آتیں۔

اس وقت پیرس میں موجود خوشی کپور کی تازہ ترین تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جس میں انہیں گلیمریس ڈریس اور خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/569294/amp/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/569294/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version