فلم ’دی آرچیز‘ کا پہلا گانا ریلیز کر دیا گیا

فلم ’دی آرچیز‘ کا پہلا گانا ریلیز کر دیا گیا
بالی وڈ کی نامور فلمساز زویا اختر نے اپنی نیٹ فلکس ویب سیریز ’دی آرچیز‘ کا پہلا گانا ’سنو‘ جاری کر دیا ہے۔
شاہ رخ خان کی صاحبزادی سہانا خان نے بھی اپنے انسٹاگرام پر اس گانے کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ’ آؤ کہانی سنو ، میری زبانی سنو۔‘
اس سے قبل فلم میکر نے اس فلم کی کاسٹ کے نئے پوسٹرز بھی شیئر کیے تھے، جن میں سہانا خان، اگستیہ نندا اور خوشی کپور شامل ہیں۔
تینوں اسٹار کڈز اس ویب سیریز ’دی آرچیز‘ سے اپنی اداکاری کا آغاز کریں گے، جسے نیٹ فلکس پر 7 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق فلمساز زویا اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس سیریز میں شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان، امیتابھ بچن کے نواسے اگستیہ نندا ، آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور، ویدانگ رینا، ادیتی سیگل، مہر آہوجا اور یوراج مینڈا جلوہ گر ہوں گے۔
کرینہ کپور، شویتا بچن، کرن جوہر اور دیگر مشہور شخصیات نے بھی ان نئے پوسٹرز پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ نیٹ فلکس ویب سیریز ’آرچیز‘ کی مرکزی کاسٹ بھی کافی ود کرن کے سیزن 8 میں بطور مہمان جلوہ گر ہوگی ۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/586567/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/586567/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

