Advertisement

ملائیکہ اروڑا کا ارجن کپور سے علیحدگی کی افواہوں پر ردعمل

ملائیکہ اروڑا کا ارجن کپور سے علیحدگی کی افواہوں پر ردعمل

بالی وڈ کی نامور اداکارہ، ماڈل اور رقاصہ ملائیکہ اروڑا نے اپنی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر اپنے دیرینہ دوست اداکار ارجن کپور سے علیحدگی کی افواہوں پر ردعمل دیا ہے۔

گزشتہ روز ملائیکہ اروڑا نے اپنی پچاسویں سالگرہ کا جشن دوستوں کے ساتھ دھوم دھام سے منایا، اس موقع پر ان کے دیرینہ دوست اداکار ارجن کپور نے انہیں سوشل میڈیا پر ’بےبی‘ کہہ کر مخاطب کیا اور سالگرہ کی مبارکباد دی۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں ملائیکہ اروڑا کے ہمراہ اپنی ایک رومانوی تصویر بھی شیئر کرکے پیار کا اظہار کیا۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں ملائیکہ اروڑا نے ارجن کپور سے علیحدگی کی خبروں پر بات کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنی ذاتی زندگی پر بات چیت نہیں کرنا چاہتیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ وہ اب اس مقام پر ہیں جہاں انہیں جو بولنا تھا انہوں نے وہ بولا، انہیں  اس بات (علیحدگی) کی وضاحت دینے کی ضرورت نہیں کیونکہ جو کچھ انہیں کہنا تھا وہ کہہ چکی ہیں۔

واضح رہے کہ ارجن کپور اور ملائیکہ اروڑا نے سال 2019 میں اپنے رشتے کا اعلان کیا تھا ، لیکن رواں سال اس جوڑے کی علیحدگی کی افواہیں  سوشل میڈیا پر زور پکڑنے لگیں۔

ارجن کے اداکارہ  کشا کپیلا کے ساتھ منسلک ہونے کی خبروں کے بعد ملائیکہ نے ان سے عارضی دوری اختیار کر لی تھی۔

Advertisement

اس صورتحال کے بعد کشا کپیلا  نے ایسی تمام افواہوں کی تردید بھی کی تھی۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/614246/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/614246/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version