Advertisement

پیرس فیشن ویک کے دوران ایشوریا رائے ایک بار پھر تنقید کا شکار

ایشوریا رائے

پیرس فیشن ویک کے دوران ایشوریا رائے ایک بار پھر تنقید کا شکار

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے کو اکثر ان کے فیشن کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور اس بار بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے۔

پیرس فیشن شو میں ایک برانڈ کی نمائندگی کرنے اور اس سلسلے میں لباس کے چناؤ پر اداکارہ کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

سنہرے کیپ گاؤن اور سنہرے بالوں میں اداکارہ کو دیکھ کر شائقین زیادہ خوش نہیں ہیں اور الگ الگ انداز میں ایشوریا رائے کے لک میں خامیوں کو واضح کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے ایک سوشل سائٹ پر بھی اداکارہ کے لک کو لے کر کافی چرچا ہورہی ہے جس سے صاف ظاہر ہے کہ شائقین ان کے انداز کو ناپسند کر رہے ہیں۔

Aishwarya Rai at Paris Fashion Week

Advertisement
byu/goldengirlsunehri inBollyBlindsNGossip

دوسری جانب اداکارہ کے مداحوں نے ان کو خوب سراہا اور اپنے خیالات کا اظہار کچھ اس طرح کیا کہ مشہور اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریہ رائے بچن نے پیرس فیشن ویک کے دوران ریمپ پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

Advertisement

Advertisement

ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے کہ اداکارہ کو ان کے اسٹائل کے لئے تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہو، مختلف ایونٹس میں اداکارہ کی نمائندگی پر صارفین کی جانب سے سوال اٹھائے جاتے ہیں ۔

اداکارہ کو ان کے ایک ہی طرح کے اسٹائل، لک، فیشن کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے جس میں ایک ہی طرح کے بال بنانا، ایک ہی طرح کے ملبوسات کا انتخاب کرنا اور میک اپ میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کرنا شامل ہے۔

سوشل میڈیا صارفین سمیت اداکارہ کے مداح بھی ان کے اس انداز سے کا پریشان ہوگئے ہیں ۔

ایشوریا بالی ووڈ کی متعدد فلموں میں نظر آ چکی ہیں، جن میں “ہم دل دے چکے صنم،” “دیوداس،” “جودھا اکبر،” “گرو،” اور “اے دل ہے مشکل” شامل ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/614503/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/614503/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version