اداکارہ سنیتا مارشل بالی ووڈ میں کام کرنے کی خواہشمند

اداکارہ سنیتا مارشل بالی ووڈ میں کام کرنے کی خواہشمند
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ سنیتا مارشل بالی ووڈ میں کام کرنے کی خواہشمند ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ سنیتا مارشل نے اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر انہیں بھارت سے کام کی پیشکش آئی تو وہ ضرور وہاں جاکر کام کریں گی۔
انہوں نے شوہر سے تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شادی کے فوری بعد جب انہوں نے شوہر حسن احمد کے ہمراہ پہلی بار ڈراما کیا تو شوٹنگ کے دوران دونوں ہنس پڑتے تھے، رومانوی مناظر شوٹ کرواتے وقت انہیں شرم آتی تھی لیکن اب ایسا نہیں ہوتا۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈرامے کچھ زیادہ رومانوی ہوتے ہیں، حقیقی زندگی میں لوگوں کے درمیان اتنی محبت نہیں ہوتی، اس لیے وہ شوہر کے ہمراہ رومانوی مناظر شوٹ کرواتے وقت ہنس پڑتی تھیں۔
ماڈلنگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ماڈلنگ کے لیے لڑکی کا دراز قد ہونا سب سے اہم ہوتا ہے، تاہم دوسری چیزیں بھی نوٹ کی جاتی ہیں۔
سنیتا مارشل نے مزید کہا کہ آج کل لوگوں کے ذہنوں میں یہ تصور ہے کہ اگر کوئی لڑکی ماڈل ہے تو لازمی بدتمیز ہوگی یا گالیاں دیتی ہوں گی، مجھے نہیں معلوم لوگوں نے ایسی باتیں کیوں پھیلائی ہوئی ہیں، ایسا کچھ نہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/656074/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/656074/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News