خوشی کپور کا ساڑھی میں دیسی انداز مداحوں کو پسند آگیا

خوشی کپور کا ساڑھی میں دیسی انداز مداحوں کو پسند آگیا
بالی وڈ کی نامور اداکارہ جھانوی کپور کی چھوٹی بہن اور آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی صاحبزادی خوشی کپور نے اپنا دلکش فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔
خوشی کپور بھارتی فلم انڈسٹری کی ایک نئی متاثر کن شخصیت بن رہی ہیں، جب بھی وہ کسی تقریب میں شرکت کرتی ہیں تو اپنے لباس اور انداز سے سب کی توجہ کا مرکز بننے میں کامیاب ہو جاتی ہیں۔
فلمساز زویا اختر کی نئی نیٹ فلکس ویب سیریز ’دی آرچیز‘ سے خوشی کپور بالی وڈ کی دنیا میں قدم رکھ رہی ہیں۔
اس نیٹ فلکس سیریز میں خوشی کپور کے ساتھ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان اور امیتابھ بچن کے نواسے اگستیہ بچن بھی جلوہ گر ہوں گے۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنا نیا فوٹو شوٹ شیئر کیا ہے ، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے مشرقی انداز اپناتے ہوئے دیدہ زیب ساڑھی پہنی ہوئی ہیں اور اس روپ میں وہ بے حد خوبصورت نظر آرہی ہیں۔
فوٹو شوٹ دیکھیں:
خوشی کپورکا تعلق ایک فلمی خاندان سے ہے ، جس کی بدولت وہ اپنے بچپن سے ہی لوگوں کی نظروں میں رہی ہیں، لیکن اس کے باوجود وہ شائقین کو اپنی شائستہ طبیعت اور دلکش انداز سے متاثر کرنے میں کبھی ناکام نہیں رہیں ۔
23 سالہ خوشی کپور کے انسٹاگرام پر ایک ملین سے زائد فالو ورز ہیں ، جب کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پرزیادہ متحرک نظر نہیں آتیں۔
اس سے قبل انہوں نے پیرس میں اپنی تعطیلات کے دوران کھینچی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی، جس میں انہیں مغربی انداز کے ملبوسات اور خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/672373/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/672373/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

