Advertisement

عالیہ بھٹ نے شادی پر لہنگے کے بجائے ساڑھی پہننے کی وجہ بتادی

عالیہ بھٹ نے شادی پر لہنگے کے بجائے ساڑھی پہننے کی وجہ بتادی

بالی وڈ کی اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور گزشتہ سال اپریل میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور اب وہ ایک بیٹی کے والدین بن چکے ہیں۔

اکثر دیکھا گیا ہے کہ بالی ووڈ کی اداکارائیں اپنی شادی کے موقع پر دلہن بنتی ہیں تو عروسی لباس کے لئے لہنگے کا انتخاب کرتی نظر آتی ہیں  لیکن اداکارہ عالیہ بھٹ نے سب سے ہٹ کر اپنے اس یاد گار ترین دن ساڑھی پہننے کو ترجیح دی۔

 عالیہ بھٹ نے رنبیر کپور کے ساتھ اپنی شادی کے دن نامور بھارتی فیشن ڈیزائنر سبیاساچی کی تیار کردہ قیمتی ساڑھی کا انتخاب کیا۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے اپنی شادی کے لباس کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ انہیں ذاتی طور پر ساڑھی پسند ہے، یہ دنیا کا سب سے آرام دہ لباس ہے،اسی وجہ سے انہوں نے اپنی شادی کے لیے ایک لہنگے  پر ساڑھی کو ترجیح دی۔

واضح رہےکہ گزشتہ سال عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی نہایت سادگی سے ہوئی تھی، ان دونوں سپر اسٹارز نے کسی بڑے ہوٹل، محل یا یورپ کے دلکش مقامات کے بجائے  شادی کے لیے اپنے گھر کا انتخاب کیا تھا۔

شادی میں 50 مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا ، جس میں قریبی دوستوں کے علاوہ  صرف کپور خاندان اور بھٹ خاندان کے افراد  شریک ہوئے تھے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/676098/amp/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/676098/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version