Advertisement

چہرے کو روزانہ نہیں دھونا چاہئے، شائستہ لودھی

شائستہ لودھی

چہرے کو روزانہ نہیں دھونا چاہئے، شائستہ لودھی

شائستہ لودھی کا نام کسی تعرف کا محتاج وہ ایک بہترین میزبان، عمدہ اداکار ہونے کے ساتھ پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں۔ انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز ایف ایم ریڈیو سے بطور وی جے کے کیا، اس کے بعد انہوں نے کئی نجی چینل پر مارننگ کی میزبانی میں خوب نام کمایا۔

شائستہ لودھی نے کئی سپر ہٹ ڈراموں میں بھی اپنی لاجواب اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں ان میں وعدہ، خان، پردیس اور سمجھوتا شامل ہیں۔

شائستہ لودھی اب اسکن کیئر کے حوالے سے کافی مشہور ہورہی ہیں جو جلد کے کئی مسائل کا بہترین حل پیش کرتی ہیں، حال ہی میں شائستہ لودھی کو ایک شو میں بطور مہمان مدعو کیا گیا ہے جہاں انہیں بغیر میک اپ کے دیکھ کر سب حیران رہ گئے اور ان کی چمکتی جلد کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ جلد کی حفاظت ضرور کرنی چاہئے مؤسچرائیزر کا استعمال بھی کریں تاہم روزانہ منہ دھونے سے گریز کریں جب بھی منہ دھونا ہو پانی سے منہ کو دھوئیں صابن یا فیس واش کا استعمال نہ کریں اس کی وجہ یہ ہے کہ اس طرح چہرے کی حفاظت کرنے والا سیبم ختم  ہوجاتا ہے۔

سیبم ایک چکنا مادہ ہوتا ہے جسے جسم سیبیسیئس غدود سے تیار کرتا ہے یہ جلد کی سطح پر ایک حفاظتی تہہ کا کام کرتا ہے  جلد کو نمی بخشتا اور اسے بہت سے دیگر جلدی مسائل جیسے ایکنی اور مہاسوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔

دن میں کئی بار کیمیکل سے بھرپور صابن اور فیس واش کا استعمال چہرے کی اس قدرتی چکنائی کو ختم کر دیتا ہے اس طرح جلد مزید خشک ہونے لگتی ہے اور خشک جلد کی وجہ سے اس پر عمر رسیدگی کے اثرات وقت سے پہلے نمودار ہونے لگتے ہیں۔ اس طرح جسم کو اس کی تلافی کے لیے زیادہ سیبم پیدا کرنا پڑتا ہے۔

Advertisement

اسی لیے کوشش کریں کہ چہرے پر ہفتے میں دو سے تین  بار فیس واش کا استعمال کریں تاہم حساس جلد والے افراد چہرے دھونے کے بارے میں کسی ماہر جلد سے رابطہ کریں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/690724/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/690724/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
آئی فون 17، ایپل کا نیا جادو، فیچرز دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے
دنیا کی انوکھی طلاق، بچے کا نام علحیدگی کا سبب بن گیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version