سونیا حسین نے ایوارڈز تقریب میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتادی

سونیا حسین نے ایوارڈز تقریب میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتادی
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ سونیا حسین نے ایوارڈز تقریب میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتادی ہے۔
رواں برس کے لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب 6 اکتوبر کو کراچی میں ہوئی تھی اور اس بار سونیا حسین کو ان کی فلم ’ٹچ بٹن‘ کے لیے بہترین اداکارہ کے طور پر نامزد بھی کیا گیا تھا لیکن اس باوجود وہ ایوارڈز تقریب میں شریک نہیں ہوئیں۔
ایوارڈز تقریب میں شرکت نہ کرنے کے بعد سونیا حسین نے حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ایوارڈز تقریب میں منفرد لباس، فیشن اور اسٹائل کرنے والے ہر اداکار اور اداکارہ کی اپنی مرضی ہوتی ہے، اس لیے جسے جو چیز اچھی لگتی ہے، وہ وہی کرتا ہے اور ان پر اعتراضات فضول ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر انہیں کسی ایک اداکارہ کو ایوارڈ دینے کا موقع ملے تو وہ سجل علی کو دیں گی جبکہ اداکاروں میں وہ نعمان اعجاز کا انتخاب کریں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ ایوارڈز تقریب میں نہیں جاتیں کیونکہ وہاں جانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا، باقی ایوارڈز میں عام طور پر وہ لوگ جا رہے ہوتے ہیں، جنہیں ایوارڈز مل رہے ہوتے ہیں یا پھر وہ شخصیات جاتی ہیں، جنہیں تیار ہونے اور بناؤ سینگار کرنے کا شوق ہوتا ہے۔
اداکارہ سونیا حسین کے مطابق اس بار اگرچہ وہ فلم کی بہترین اداکارہ کے طور پر نامزد بھی ہوئی تھیں لیکن اس باوجود وہ ایوارڈز تقریب میں نہیں گئیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/695023/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/695023/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

