Advertisement

دیا مرزا کا فاطمہ ثنا شیخ کے حوالے سے اہم انکشاف

بالی وڈ اداکارہ دیا مرزا نے نوجوان اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کے حوالے سے اہم انکشاف کرکے سب کو حیران کردیا۔

 41 سالہ اداکارہ دیا مرزا نے اپنی آنے والی نئی فلم ’دھک دھک‘ کی تشہیری مہم کے دوران دئیے گئے انٹرویو میں بتایاکہ فلم کے سیٹ پر شوٹنگ کے دوران  فاطمہ ثنا شیخ کو مرگی کا دورہ پڑا، جس کی وجہ سے ہم سب پریشان ہو گئے تھے تاہم فاطمہ ثنا کچھ دیر میں نارمل ہوگئی تھیں۔

انہوں نے بتایاکہ  پہاڑوں پر سفر کے دوران آکسیجن کی کمی تھی، راستے بھی  بہت مشکل اور تھکا دینے والے تھے،جس کی وجہ سے اس صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔

دیا مرزا کا کہنا مزید کہنا تھا کہ اس موقع پر فلم کے عملے نے کافی مدد کی اور ایسا ہمیشہ ہوتا ہے کہ سیٹ پر موجود لوگ ایک دوسرے کو سنبھالتے ہیں۔

واضح رہےکہ فلم ‘دھک دھک’ میں مختلف عمروں کی چار پرعزم خواتین  کو دیکھا یاگیا ہے، جو اپنے خواب کی تکمیل کی خاطرموٹر سائیکل چلاتے ہوئے ’دہلی سے کھرڈونگ لا‘ تک کاغیر معمولی سفر کرتیں ہیں۔

ان خواتین کو بائیک چلا کر اپنے خواب اور منزل تک پہنچنے کےلئے جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، اس فلم میں ان کی بھی مکمل عکاسی کی گئی ہے۔

13 اکتوبرکو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی اس فلم میں دیا مرزا، فاطمہ ثنا شیخ، رتنا پاٹھک شاہ اور سنجنا سانگھی مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہوں گی۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ منفرد کہانی بیان کرتی اس فلم کا حصہ بننے کےلئے ان چاروں اداکاراؤں نے خصوصی طور پر موٹر سائیکل چلانا سیکھی۔

Advertisement

ٹریلر میں دیا مرزا، فاطمہ ثنا شیخ، رتنا پاٹھک شاہ اور سنجنا سانگھی کو کمال مہارت سے موٹر سائیکل چلاتے دیکھ کر ناصرف سب حیران رہ گئے بلکہ سوشل میڈیا پر صارفین کی اکثریت نے ان کی خوب حوصلہ افزائی بھی کی ہے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/698044/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/698044/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
مداحوں کیلئے خوشخبری؛ فضا علی کا نیا گانا "مہندی والی رات" ریلیز کے قریب
ٹیلر سوئفٹ دنیا کی امیر ترین گلوکارہ بن گئیں
معروف ٹک ٹاکر ٹریفک حادثے میں جاں بحق
حرا مانی کی ہمشکل نے اداکاری سے متعلق خاموشی توڑ دی
ہانیہ عامر اقوامِ متحدہ ویمن پاکستان کی نیشنل گُڈ وِل ایمبیسیڈر مقرر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version