عالیہ بھٹ کا اپنے مداحوں کے لئے اہم مشورہ

عالیہ بھٹ کا اپنے مداحوں کے لئے اہم مشورہ
عالیہ بھٹ، جنہوں نے فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں اپنی اداکاری سے دھوم مچائی تھی، آج ایک یوتھ آئیکون کے طور پر جانی جاتی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنے مداحوں کو زندگی کے متعلق اہم مشورہ دیا ہے۔
اداکارہ نے غلطیوں اور ناکامی کو قبول کرنے کی اہمیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور بتایا کہ اختلاف رائے، قابل اعتراض فیشن انتخاب، اور غلطیاں ہونا فطری بات ہے۔
اس کے علاوہ انہوں نے ضرورت پڑنے پر معافی مانگنے کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔
‘اسٹوڈنٹ آف دی ایئر’ سے بالی ووڈ انڈسٹری میں شاندار ڈیبیو کرنے والی عالیہ بھٹ نے کئی سپر ہٹ فلموں میں اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جس میں ‘ہائی وے’، ‘راضی’، ‘گنگوبائی کاٹھیاواڑی’ شامل ہیں اور آج وہ اس انڈسٹری کی سب سے زیادہ قابل قدر اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔
اس کے علاوہ اداکارہ نے فلم ہارٹ آف اسٹون کے ساتھ ہالی ووڈ میں شاندار ڈیبیو کیا ہے اور اب وہ بطور پروڈیوسر بھی ایک پراجیکٹ کر رہی ہیں جس کا اعلان انہوں نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/731937/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/731937/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News