جوان فلم کے گانے’چلیا‘پر رقص کرتی لڑکیاں وائرل ہو گئیں

جوان فلم کے گانے’چلیا‘پر رقص کرتی لڑکیاں وائر ل ہو گئیں
بالی وڈ کے سپراسٹار شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ نے بھارتی سینیما میں نئی تاریخ رقم کر دی ہے اور کامیابی کا سلسلہ اب بھی تیزی سے جاری ہے۔
گزشتہ ماہ 7 ستمبر کو دنیا بھر میں ریلیز ہونے والی اس فلم نے اپنے پہلے ہی دن 100 کروڑکی کمائی کا ہندسہ عبور کرکے نیا ریکارڈ اپنے نام کیا۔
شاہ رخ خان بالی وڈ انڈسٹری کے ساتھ ساتھ لوگوں کے دلوں کے بھی بادشاہ ہیں، دنیا بھر میں ان کے مداحوں کی تعداد کروڑوں میں شمار کی جاتی ہے۔
سوشل میڈیا پر دو نوجوان لڑکیوں کی ایک ویڈیو سب کی توجہ کامرکز بن گئی ، جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ یہ دونوں نیو یارک کے مشہور پل ’بروک لین‘ پرفلم جوان کے ہٹ گانے ‘چلیا’ پر رقص کر رہی ہیں۔
جہاں ایک طرف صارفین کو ان کی پرفارمنس بے حد پسند آئی وہیں شاہ رخ خان بھی اسے نظر انداز نہ کر سکے اور ٹوئٹر پر اسے ری پوسٹ کرکے لکھا کہ یہ حیرت انگیز ہے۔
This is amazing!!! Thank u for bringing #Chaleya to Brooklyn Bridge, girls!!! Love u https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/741279/amp/
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) September 20, 2023
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/741279/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/741279/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

