گلوکار اذان سمیع خان کی جانب سے مداحوں کے لئے اہم پیغام جاری

عالمی شہرت یافتہ معروف پاکستانی گلوکار و اداکار اذان سمیع خان نے اپنے مداحوں کے لئے اہم پیغام جاری کردیا ہے۔
حال ہی میں اذان سمیع خان نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک نوٹ پوسٹ کیا جس میں اُنہوں نے 30 اکتوبر کو ریلیز ہونے والے اپنے نئے میوزک البم کی ریلیز سے متعلق اہم اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ میں جب بھی کوئی گانا تیار کرتا ہوں تو میرا مقصد، اُس گانے کے ذریعے محبت پھیلانا ہوتا ہے لیکن ابھی اس وقت جو دُنیا کی موجودہ صورتحال ہے، اُس میں محبت کا جشن منانا مناسب نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فلسطین میں مظالم اور مسلم دنیا پر حملہ ہم میں سے ہر ایک پر حملہ ہے، ایسے میں کوئی خوشی منانے کا دل نہیں کررہا، فلسطین کے لوگوں کو دیکھ کر بہت زیادہ دُکھ ہوتا ہے۔
گلوکار اذان سمیع خان کے مطابق بھاری دل کے ساتھ، میں یہ کہنا چاہوں گا کہ میں اپنا نیا البم، جو رواں ماہ 30 اکتوبر کو ریلیز ہونا تھا، اُس کی ریلیز کی تاریخ کو آگے بڑھا رہا ہوں، اب یہ البم 12 نومبر کو ریلیز ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ میں فلسطین، مقبوضہ کشمیر اور پوری دنیا میں موجود اُمتِ مسلمہ کے ساتھ کھڑا ہوں، میں اُن تمام خاندانوں کے لیے گہرے دُکھ کا اظہار کرتا ہوں جنہوں نے اپنے معصوم پیاروں کو کھودیا
ان کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ! میں اُمید کرتا ہوں کہ ہم ایک ایسی دنیا کے لیے کام کریں گے جہاں ہمارے بچے ان غلطیوں کو نہ دُہرائیں جو ہم سب نے کی ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی غزہ پر مسلسل 24 گھنٹے سے جاری بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد ایک ہزار سے زائد ہوگئی ہے جس کے باعث غزہ اور مغربی کنارے میں میں 7 اکتوبر سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 6546 تک پہنچ گئی ہے جس میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/787181/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/787181/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News