دلبرداشتہ فرحان سعید کاکرکٹ ٹیم کے مداحوں کیلئے پیغام

دلبرداشتہ فرحان سعید کاکرکٹ ٹیم کے مداحوں کیلئے پیغام
آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 13 ویں ایڈیشن کا اکتیسواں میچ آج کولکتہ میں کھیلا جارہا ہے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں دنیا کے تاریخی کرکٹ اسٹیڈیم ‘ایڈن گارڈنز’ میں فتح کیلئے میدان میں اتری ہیں۔
آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی مسلسل مایوس کن کارکردگی کی وجہ سے شائقین ناخوش ہیں۔
ورلڈ کپ میں مسلسل چار میچز میں شکست کے بعد اب قومی ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات انتہائی کم نظر آرہے ہیں۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور گلوکار اور اداکار فرحان سعید نے بھی اس صورتحال پر دلبرداشتہ ہو کر ایک پوسٹ کی ہے۔
فرحان سعید نے لکھا کہ ’انہیں ترس آتا ہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ان مداحوں پر جنہیں اب بھی سیمی مائنل کی امید ہے، مجھے اپنے آپ پر بھی ترس آتا ہے‘۔
پاکستانی ٹیم اپنا آٹھواں میچ 4 نومبر کو نیوزی لینڈ جبکہ اپنا 9 واں اور آخری میچ 11 نومبر کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔
سیمی فائںل میں جانے کے لیے پاکستان کو اپنے تینوں میچ جیتنا ہوں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/791718/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/791718/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News