عامر خان کے مداحوں کے لئے بڑی خوشخبری

عامر خان کے مداحوں کے لئے بڑی خوشخبری
بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار عامر خان کے مداحوں کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار عامر خان نے اپنی نئی فلم کا اعلان کردیا۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی نئی فلم کا نام ‘ستارے زمین پر‘ ہے اور یہ 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘تارے زمین پر‘ کی تھیم سے ملتی جلتی ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ ’تارے زمین پر‘ ایک جذباتی فلم تھی لیکن یہ نئی فلم آپ کو ہنسائے گی، یہ فلم آپ کو تفریح فراہم کرے گی۔
اداکار عامر خان کے مطابق ’تارے زمین پر‘ انہوں نے ایک بچے کی زندگی بدلنے میں مدد کی تھی، لیکن ’ستارے زمین پر‘ میں اس سے الٹ ہوگا، 9 لڑکے جن کے اپنے مسائل ہیں وہ اداکار کی مدد کریں گے۔
واضح رہے کہ 2007 میں عامر خان کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ‘تارے زمین پر’ میں درشیل سفاری نے بچے ایشان اوستھی کا کردار ادا کیا تھا جو کہ ڈسلیکسیا کا شکار تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/793656/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/793656/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News