Advertisement

یہ آپٹیکل الیوژن آپ میں موجود چھپی ہوئی صلاحیتوں سے پردہ اٹھاتا ہے

آپٹیکل الیوژن

یہ آپٹیکل الیوژن آپ میں موجود چھپی ہوئی صلاحیتوں سے پردہ اٹھاتا ہے

آن لائن پہیلیاں جس میں چھپی ہوئی چیزوں یا انسانوں کو تلاش کرنا ہوتا ہے آپ کو ایک طرح کا  چیلنج دیتی ہیں تاکہ اسے تلاش کرنے کے لیے جدوجہد کریں، یہ ایک طرف تو بوریت دور کرتی ہیں جبکہ دوسری طرف یہ آپ کی علمی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور شخصیت کے بارے میں آگاہ کرتی ہیں۔

اگر آپ اپنی بصری ذہانت کو جانچنا چاہتے ہیں تو یہ پہیلی آپ کی مشاہدہ کرنے اور چھپی ہوئی صلاحیت کے بارے میں آگا ہ کرے گی۔ یہ نظری وہم ظاہر کرتا ہے کہ کیسے آپ دنیا کا مشاہدہ کرتے ہیں اور کس طرح اس کے چیلنجوں کا سامنا کرتے ہیں۔

یہاں پر آپ کے سامنے قدرے ڈراونا نظری وہم پیش کیا جارہا ہے آپ اسے کس طرح دیکھتے ہیں یہ اس بات کا تعین کرے گا کہ آیا آپ ذہین، پرامید، یا فطری شخصیت کے مالک ہیں۔

یہ تصویر بلیک اینڈ وائٹ ہونے کے ساتھ تین مناظر پر مشتمل ہیں جنہیں ایک ساتھ ملا دیا گیا ہے اور ایک تصویر دسری کے بغیر نا مکمل محسوس ہوتی ہے۔ اس میں ایک لڑکی ہے، ایک کھوپڑی، اور ایک خوفناک جنگل۔ اس بچی کا رخ جنگل کی طرف ہے جس میں درخت کی باقی ماندہ لکیر دکھائی دے رہی ہے۔

Advertisement

اگر آپ کا شمار ایسے افراد میں ہوتا ہے جس نے اس تصویر میں سب سے پہلے لڑکی کو دیکھا ہے تو امکان ہے کہ آپ تقریباً ہر صورت حال کا آسانی سے سامنا کر لیں گے۔

آپ میں غیر متزلزل طور پر امید رہتے ہیں اور یہ آپ کی شخصیت کا ایک بہترین وصف ہے جو آپ کو ایسے حالات میں ترقی کی منازل طے کرانے میں مدد کرتا ہے جہاں دوسرے مغلوب ہو جاتے ہیں۔

اگر آپ ایسے افراد سے تعلق رکھتے ہیں جس نے سب سے پہلے کھوپڑی کو دیکھا تو فکر نہ کریں آپ بے حد ذہن ہیں کیونکہ کھوپڑی کو دماغ کی طاقت کی نمائندگی کرنے کے لیے فن اور ادب میں طویل عرصے سے استعمال کیا جارہا ہے۔

لوگ عام طور پر آپ کو ایک مفکر کے طور پر تسلیم کرتے ہیں اور آپ کی طاقت آپ کی ذہانت اور سوچ میں چھپی ہوئی ہے۔

تاہم اگر آپ نے پہلی نظر میں دھندلا اور پراسرار سا جنگل دیکھا ہے جان لیں کہ آپ کسی بھی تنازعہ سے نکلنے کے لیے بہترین راستہ تلاش کرنے والوں میں سے ہیں، آپ کی یہ صلاحیت دوسروں کو بھی آپ کے ساتھ جوڑے رکھتی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/800162/amp/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/800162/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version