Advertisement

سکیش نے جیل سے جیکولین فرنینڈس کو ’محبت‘ بھرا خط لکھ دیا

سکیش نے جیل سے جیکولین فرنینڈس کو ’محبت‘ بھرا خط لکھ دیا

اربوں روپے کے فراڈ کے کیس میں ملوث مبینہ ملزم سکیش چندر شیکھر نے جیل سے بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ جیکولین  فرنینڈس کو ایک بار پھر محبت بھرا خط لکھا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سکیش چندر شیکھر متعدد دھوکا دہی کے مقدمات میں ملوث ہیں اور اس وقت دہلی کی جیل میں قید ہیں۔

  مبینہ ملزم نے جیل سے اپنے وکیل کے ذریعے اداکارہ جیکولین فر نینڈس کوایک بار پھر پیار بھرا خط بھیجا ہے۔

سکیش چندر نے اپنے خط میں ان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’ وہ  نوراتری کے تہوار کے موقع پر جیکولین فرنینڈس کے لئے نو دن تک روزے رکھیں گے ۔

 مبینہ ملزم نے خط میں اداکارہ کو’ شیرنی‘ کہہ کر مخاطب کیا اور لکھا کہ وہ اپنے حالیہ دوہا کے شو میں بے حد حسین نظر آ رہی تھی ، ان جیسا خوبصورت کوئی بھی نہیں ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید لکھا کہ  وہ وقت دور نہیں جب سچ غالب آجائے گا اور وہ  پھر سے اکٹھے ہو جائیں گے، انہیں دنیا کی کوئی بھی طاقت ایک دوسرے سے جدا نہیں کر سکتی ۔

واضح رہےکہ اس سے قبل اداکارہ کو بھیجے گئے خط میں مبینہ ملزم نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ جیکولین فرنینڈس کے خواب کو پورا کرنے کے لیے بھارت میں پالتو جانوروں کا اسپتال بنا رہے ہیں، جس کی تعمیر اگلے سال تک مکمل کر لی جائےگی ۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جیکولین فرنینڈس نے کبھی  بھی سکیش چندر شیکھر  کے ساتھ اپنے تعلقات کو قبول نہیں کیا تاہم ان دونوں کی ایک ساتھ  کئی رومانوی تصاویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/802161/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/802161/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version