Advertisement

عمران عباس اور سعدیہ خان نے مداحوں کو خوشخبری سُنادی

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار عمران عباس اور اداکارہ سعدیہ خان نے مداحوں کو خوشخبری سُنادی ہے۔

حال ہی میں اداکار عمران عباس نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سعدیہ خان کے ہمراہ چند تصاویر پوسٹ کیں جس میں ڈرامہ انڈسٹری کی اس مقبول جوڑی کو قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکار نے پوسٹ میں اپنے مداحوں کو بڑی خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ “ہم بہت جلد دوبارہ یہاں واپس آرہے ہیں”۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ عمران عباس اور سعدیہ خان کو ایک بار پھر اسکرین پر بطورِ جوڑی دیکھنے کے لیے بےتاب ہیں۔

واضح رہے کہ رائٹر ہاشم ندیم کے مشہور ناول ’خدا اور محبت‘ پر مبنی ڈرامہ 2011ء میں نشر کیا گیا تھا جس میں عمران عباس اور سعدیہ خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ بہترین کہانی کی وجہ سے ڈرامے نے خوب پذیرائی حاصل کی تھی تاہم 5 سال بعد یعنی 2016ء میں اس ڈرامے کو ایک بار پھر منفرد انداز کے ساتھ پیش کیا گیا تھا۔

Advertisement

پہلے سیزن کی طرح ڈرامے کے دوسرے سیزن نے مقبولیت کے کئی ریکارڈ اپنے نام کیے تھے جس کی بنیادی وجہ عمران عباس اور سعدیہ خان کی دل فریب اداکاری تھی جس نے لوگوں کو اپنی جانب مائل کرنے میں اہم کردار کیا تھا۔

ڈرامہ سیریز “خدا اور محبت” کے تیسرے سیزن میں فیروز خان اور اقرا عزیز کو بطورِ مرکزی کردار کاسٹ کیا گیا تھا لیکن اب عمران عباس کی پوسٹ دیکھ کر مداح اگلے سیزن میں پھر سے عمران عباس اور سعدیہ خان کو دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/822594/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/822594/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version