اسرائیل اور حماس کے درمیان راکٹ حملے؛ شوبز شخصیات نے بھی فلسطین کے حق میں آواز اٹھادی

اسرائیل اور حماس کے درمیان راکٹ حملے؛ شوبز شخصیات نے بھی فلسطین کے حق میں آواز اٹھادی
اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری جنگ کی صورتحال پر پاکستان کی شوبز شخصیات نے ردِعمل دیتے ہوئے فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھادی ہے۔
فلسطینیوں پر کئی سالوں سے جاری مظالم کے بعد حماس کی جانب سے اسرائیل پر 7 اکتوبر کو سمندر، زمین اور فضا سے اچانک حملے کیے گئے تھے جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
ان حملوں کے بعد اسرائیل نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے غزہ پر فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں تقریباً 370 افراد جاں بحق اور 2 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
اسی دوران پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر سمیت دیگر شوبز شخصیات نے فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے دنیا میں امن کو فروغ دینے کا پیغام دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اداکارہ صبا قمر نے ’دریا سے سمندر تک، فلسطین آزاد ہوگا‘ کا نعرہ لکھا۔
From the River to the Sea, Palestine will be free! InshaAllah
— Saba Qamar (@s_qamarzaman) October 8, 2023
اداکارہ ارمینہ خان نے لکھا کہ “میری رائے میں فلسطینی دنیا میں سب سے بہادر لوگ ہیں، انہیں کسی کی سپورٹ نہیں ہے اور دنیا ان کے خلاف ہے، میرے خدا میں ان چھوٹے بچوں کے لیے خوفزدہ ہوں جو اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے”۔
Those who don’t know, Gaza is an open air prison (I challenge you to refute this). They’re not allowed to leave, are starved, murdered and then not even allowed to retaliate? #themathisnotmathing
— Armeena ✨ (@ArmeenaRK) October 7, 2023
اداکارہ نے لکھا کہ “وہ لوگ جو شاید نہیں جانتے کہ غزہ ایک کھلی جیل کی طرح ہے، وہاں رہنے والے لوگ آسانی سے اپنے گھر سے باہر نہیں جا سکتے اور انہیں بھوکا رہنا پڑتا ہے اور قتل کردیے جاتے ہیں اور پھر آپ کہتے ہیں کہ وہ ان مظالم کا جواب بھی نہ دیں”؟
اس کے علاوہ ٹی وی میزبان انوشے اشرف نے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ ’تشدد، تشدد کو جنم دیتا ہے، میری خواہش ہے کہ دنیا فلسطین کی مدد کرے تاکہ ہم اس طرح کی خونریزی نہ دیکھیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/826903/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/826903/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News