کافی ود کرن میں کونسی شادی شدہ جوڑی شرکت کریگی؟

کافی ود کرن میں کونسی شادی شدہ جوڑی شرکت کریگی؟
بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین شو کافی ود کرن کے سیزن 8 میں بالی وڈ کی سب سے کامیاب اور پسندیدہ شادی شدہ جوڑی شرکت کررہی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ کے صف اول کے اداکار رنویر سنگھ اور ان کی اہلیہ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کافی ود کرن کے اس سیزن میں بطور مہمان شریک ہوں گے۔
دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ اس شو میں بطور شادی شدہ جوڑی پہلی مرتبہ شرکت کر رہے ہیں، جس کی شوٹنگ گزشتہ روز مکمل کی گئی ہے۔
واضح رہےکہ اس شو میں دیپیکا پڈوکون اس سے قبل اداکارہ سونم کپور، پریانکا چوپڑا اور عالیہ بھٹ کے ہمراہ جبکہ رنویر سنگھ اداکارہ انوشکا شرما، ارجن کپور اور اکشے کمار کے ساتھ جلوہ گر ہو چکے ہیں۔
کرن جوہر نے حال ہی میں تصدیق کی ہے کہ وہ اس سال 26 اکتوبر کو کافی ود کرن سیزن 8 کے ساتھ ٹی وی اسکرین پر واپس آ رہے ہیں۔
فلمساز نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر شو کا ایک پرومو بھی پوسٹ کیا۔
بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار، پروڈیوسر اور میزبان کرن جوہرکے اس شو “کافی ود کرن” کے سیزن 8 میں کون کون سے سپراسٹارز بطور مہمان شرکت کریں گے ، ان کے نام سامنے آ گئے ہیں۔
بالی وڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان:
شاہ رخ خان نے 2004 میں کافی ود کرن کے پہلے سیزن میں شر کت کی تھی اور اس کے بعد وہ آخری بار 2016 میں اس شو کے پانچویں سیزن میں جلوہ گر ہوئے۔
اس سیزن میں بطور مہمان شاہ رخ خان کا دنیا بھر میں موجود ان کے کروڑوں مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے ۔
سپراسٹار نے اس سال ایک نہیں بلکہ ایک ساتھ دو بلاک بسٹر فلمیں پٹھان اور جوان انڈسٹری کو دے کر سب کے دل جیت لئے ہیں۔
عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور:
گزشتہ سال شادی کے بندھن میں بندھنے والے اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ بھی اس سیزن کے مہمانوں کی فہرست میں شامل ہیں۔
دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ:
سال 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی سپراسٹار بالی وڈ جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ ابھی تک ایک ساتھ کافی ود کرن میں شریک نہیں ہوئے۔
اس سیزن میں کرن جوہر ان دونوں کو ایک ساتھ مدعو کررہے ہیں ۔
کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا:
یہ بات تو بالکل واضح ہے کہ بالی وڈ کے ‘نئے شادی شدہ’ جوڑوں کے حوالے سے کرن جوہر نے شو کے کے پہلے پرومو میں ذکر کیا ہے، تو پھر مہمانوں کی فہرست میں سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی بھی شامل ہیں۔
اللو ارجن:
تیلگو سپر اسٹار اللو ارجن ، جنہوں نے حال ہی میں بلاک بسٹر فلم پشپا میں اپنی شاندار اداکاری کے باعث نیشنل ایوارڈ اپنے نام کیا ہے، وہ بھی اس سیزن میں بطور مہمان فہرست میں شامل ہیں۔
نیٹ فلکس سیریز ’آرچیز‘ کی کاسٹ:
نیٹ فلکس ویب سیریز ’آرچیز‘ کی مرکزی کاسٹ بھی اس سیزن میں بطور مہمان جلوہ گر ہو گی ۔
فلمساز زویا اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس سیریز میں شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان، امیتابھ بچن کے نواسے اگستیہ نندا ، سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور، ویدانگ رینا، ادیتی سیگل ، مہر آہوجا اور یوراج مینڈا جلوہ گر ہوں گے۔
واضح رہےکہ ’کافی ون کرن‘ شو کو بھارت کے علاوہ پاکستان، برطانیہ، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور جنوبی ایشیائی ممالک میں بے حد شوق سے دیکھا جاتا ہے۔
کافی ود کرن‘ شو کا ساتواں اورآخری سیزن سال 2022 میں نشر کیا گیا تھا۔
اس شو میں نامور شخصیات اپنے کیریئر، ذاتی زندگی اور تنازعات کے حوالے سے کھل کر بات کرتے نظر آ تے ہیں۔
’کافی ود کرن‘ کا شمار بھارت کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے شوبز ٹاک شوز میں ہوتا ہے، جس کا پہلا سیزن 2004 اور 2005 میں ریلیز کیا گیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/843316/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/843316/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

