اذان سمیع خان کو اپنے والد پر تنقید کرنے کا مشورہ کس نے دیا؟

اذان سمیع خان کو اپنے والد پر تنقید کرنے کا مشورہ کس نے دیا؟
اذان سمیع خان کا شمار پاکستان کے ایک بہترین گلوکار، کمپوزر اور پروڈیوسر میں ہوتا ہے، انہیں یہ تمام صلاحتیں اپنے والد عدنان سمیع خان سے ورثے میں ملی ہیں جو خود بھی ایک بہترین گلوکار اورکمپوزر ہیں۔
اذان سمیع خان کی والدہ زیبا بختیار پاکستان ٹیلی ویژن اور فلم کی ایک بہت ہی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ ہیں جنہوں پڑوسی ملک کی کئی کامیاب فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ زیبا بختیار کی شادی عدنان سمیع خان سے ہوئی تھی تاہم یہ شادی کامیاب نہ ہوسکی اور دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔ اذان سمیع خان اپنی والدہ کے ساتھ پاکستان میں رہتے ہیں جبکہ ان کے والد بھارت میں رہتے ہیں۔
زیبا بختیار نے اپنے بیٹے اذان سمیع خان کی بہت بہتر انداز میں تربیت کی ہے جو ان کے کردار میں دکھائی دیتی ہے۔ اذان سمیع خان کو والد سے ملنے والے فن کی وجہ سے وہ جلد ہی انڈسٹری میں اپنا ایک خاص مقام بنانے میں کامیاب ہوگئے۔
اذان سمیع خان کو حال ہی میں ایک نجی شو میں بطور مہمان مدعو کیا گیا جہاں انہوں نے اپنی زندگی اور کام کے بارے میں بہت سے رازوں پر سے پردہ اٹھایا۔
انہوں نے کہا کہ وہ شروع میں اپنے گھر میں نہ تو موسیقی بجاتے تھے اور نہ ہی تیز آواز میں سنتے تھے کیوںکہ ان کے والدین کی درمیان طلاق ہوچکی تھی اور ان کے والد مشہور گلوکار تھے تو یہ سمجھتے تھے کہ اگر وہ میوزک سنیں گے تو یہ عمل ان کی والدہ کے لیے دکھ کا باعث بنے گا اور ان کو اپنا ماضی یاد آنے لگے گا کیوںکہ عدنان سمیع خان کے بہت سے گانوں میں زیبا بختیار نے کام کیا تھا اور بہت سے گانے دونوں نے مل کر کمپوز بھی کئے تھے۔
تاہم زیبا بختیار نے خود ہی اذان سے کہا کہ وہ اپنے والد کا یہ گانا سنیں ان کی یہ چیز سنیں یہ ان کا بڑا پن تھا یہ بات انہوں نے کسی بھی جذبات سے بالا تر ہور کہی تھی۔ یہ ان کی ماں ہی تھی جنہوں نے اذان کو اپنے والد کی موسیقی سننے پر مجبور کیا اور اسے دکھایا کہ موسیقی سے اس کی محبت ٹھیک ہے اور اسے اپنے والد کی موسیقی سے واقف ہونا چاہیے۔
انہوں نے اس بارے میں بھی بات کی انڈسٹری کے کئی نامور شخصیات نے انہیں اپنے والد پر تنقید کرنے کے لیے کہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ اپنے والد پر تنقید کرٰیں گے تو آپ قومی سطح پر مقبول ہوجائیں گے کہ آپ نے بھارت میں رہنے والے اپنے والد کے بارے میں بیان دیا، تاہم اذان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے والد سے چھپ کر مل لیں گے لیکن کبھی عوامی سطح پر ان کے خلاف کوئی بات نہیں کہیں گے کیونکہ وہ ابھی بھی ان کے بیٹے اور وہ ان کے والد ہیں اور یہ ان کی تربیت کے خلاف ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/843959/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/843959/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News