Advertisement

سشمیتا سین بچوں کی حفاظت کیلئے ’ولن‘ بن گئیں

سشمیتا سین بچوں کی حفاظت کیلئے ’ولن‘ بن گئیں

بالی ووڈ کی خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ سشمیتا سین کرائم تھرلر ویب سیریز ’ آریا 3 ‘ میں اپنے بچوں کی حفاظت کےلئے خطرناک افراد سے لڑتے لڑتے خود ہی ’ولن‘ بن گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ایک شاندار تقریب میں اس دلچسپ ویب سیریز’ آریا 3 ‘ کے ٹریلر کو جاری کیا گیا ، جس میں سشمیتا سین کی اداکاری اور منفی روپ کو بے حد سراہا جا رہا ہے۔

Advertisement

 سشمیاتا سین نے انسٹاگرام پر ٹریلر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’شروعات مجبوری سے ضرور ہوئی تھی، لیکن ختم میری منظوری سے ہوگی‘۔

’ آریا 3 ‘ کا ٹریلر دیکھیں:

اس سے قبل اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ایک مختصرویڈیو کلپ پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’ 3  نومبر، شیرنی کے لوٹنے کا وقت آگیا ہے‘۔

اداکارہ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے زندگی میں کبھی سگار نہیں پیا تھا، جس کی وجہ سے انہیں اس ویب سیریز میں سگار پیتے ہوئے ایک سین کو فلمانے میں 20 دن لگے تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہاکہ اس سیریز میں انہیں اپنے منفرد جرائم پیشہ خاتون کے کردار کی تیاری کے لئے بہت محنت کرنی پڑی ، جس میں ماہرانہ طریقے سے اسلحے کا استعمال اور سگار پینے کی مشق شامل تھی۔

واضح رہےکہ رواں سال مارچ کے مہینے میں سشمیتا سین کو دل کا دورہ پڑا تھا ، جس کے بعد ان کی کامیاب انجیو پلاسٹی ہوئی۔

اداکارہ نے صحت یاب ہونے کے بعد مشکل ایکشن مناظر کی مشق کی اور آریا 3 کی شوٹنگ مکمل کروائی۔

Advertisement

 آریا 3 سیریز آریا 2 کا ہی تسلسل ہے جس میں ایک خاتون ( سشمیتا سین) کو اپنے بچوں کا دفاع کرنے کے لیے جرائم کی دنیا سے لڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/845335/amp/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/845335/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version