Advertisement

ٹائیگر 3 : فلم کے پوسٹر میں ولن عمران ہاشمی سب کی توجہ کا مرکزبن گئے

ٹائیگر 3 : فلم کے پوسٹر میں ولن عمران ہاشمی سب کی توجہ کا مرکزبن گئے

بالی وڈ کی ایکشن اور تھرلر سے بھرپور فلم ’ٹائیگر 3‘ کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔

اس جاری کردہ پوسٹر میں فلم کی مرکزی کاسٹ کو دیکھا یاگیا ہے، جس میں ولن عمران ہاشمی کا متاثر کن انداز سب کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا۔

ولن عمران ہاشمی:

اس سے قبل سلمان خان نے سوشل میڈیا پر اپنے فلمی کردار’ ٹائیگر‘ کے روپ کو دنیا بھرمیں موجود اپنے کروڑوں مداحوں کے ساتھ شیئر کیا تھا۔

اس کے علاوہ فلم ٹائیگر 3 کی جاسوس خاتون ’زویا‘ کی بھی پہلی جھلک جاری کی گئی تھی، جسے مداحوں نے کافی پسند کیا۔

بالی وڈ کے سپراسٹار سلمان خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کردہ اس پوسٹر میں دیکھا جا سکتا ہےکہ کترینہ کیف اپنے فلمی کردار زویا کا روپ دھارے ایکشن کرتی نظر آرہی ہیں۔

کترینہ کیف خاتون جاسوس ’زویا‘ کا کردار ’ایک تھا ٹائیگر‘ اور ’ٹائیگر زندہ ہے‘ میں بھی باکمال انداز سے ادا کرکے داد وصول کر چکی ہیں۔

Advertisement

 اب ان کے کروڑوں مداح انہیں ٹائیگر 3  میں بھی سلمان خان کے ہمراہ ایکشن کرتے دیکھنے کے لئے فلم کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹائیگر 3  دنیا بھر میں دیوالی کے تہوار کے موقع پر 12  نومبر کو ریلیز کی جارہی ہے۔

Advertisement

ٹائیگر 3  کا ٹریلر دیکھیں:

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/871470/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/871470/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version