شاہ رخ خان کی ڈنکی پربھاس کی سالار سے ٹکرانے کیلئے تیار

شاہ رخ خان کی ڈنکی پربھاس کی سالار سے ٹکرانے کیلئے تیار
بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی اس سال کی سب سے زیادہ متوقع فلموں میں سے ایک ہے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق راجکمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی ریلیز کے ملتوی ہونے کی خبریں سامنے آنے کے بعد، میکرز نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ فلم کرسمس 2023 کے موقع پر ہی ریلیز کی جائے گی۔
اس سے قبل رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ پربھاس کی فلم سالار کے ساتھ تصادم سے بچنے کے لیے ڈنکی کی ریلیز ملتوی کردی جائیگی تاہم اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ فلم کرسمس کے موقع پر طے شدہ تاریخ پر ہی ریلیز ہوگی۔
اس حوالے سے شاہ رخ خان نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اپنی فلم ’ڈنکی‘ کی ریلیز کی تاریخ کی تصدیق کی تھی۔
سپر اسٹار نے کہا تھا کہ “انہوں نے رواں سال 26 جنوری کو یوم جمہوریہ پر فلم پٹھان ریلیز کی، پھرجنم اشٹمی پر فلم جوان کو ریلیز کیا، اب نئے سال اور کرسمس کے تہوار پر فلم ڈنکی ریلیز کریں گے۔
شاہ رخ خان کا اس موقع پرمزید کہنا تھا کہ جب ان کی فلم ریلیز ہوتی ہے، تو اس دن عید ہوتی ہے۔
دوسری جانب تامل سپر اسٹار پربھاس کی سالار بھی رواں سال 22 دسمبر کو کرسمس کے موقع پر ہی ریلیز کی جائیگی جس کی ہدایتکاری بلاک بسٹر فلم ’کے جی ایف‘ کے ہدایت کار پراشانت نیل نے کی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/872424/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/872424/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News