دیپیکا پڈوکون نے ایک بار پھر مداحوں کے دل جیت لئے

بالی وڈ کی صف اول کی پر کشش اداکارہ دیپیکا پڈوکون فلموں کے ساتھ ساتھ اپنی متاثرکن شخصیت اور انداز کی وجہ سے بھی سرخیوں میں رہتی ہیں۔
دیپیکا پڈوکون اپنی شوبز مصروفیات کے باوجود اپنے لاتعداد مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہنے کے لئے اکثر سوشل میڈیا پر اپنی تصویریں اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔
اداکارہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے ، جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ انہوں نے ہریتک روشن کے ساتھ آنے والی اپنی نئی فلم ’فائٹر‘ سے متاثر ہوکر سیاہ شرٹ ، نیلی پینٹ اور بوٹ پہنے ہوئے ہیں۔
اس موقع پرانہوں نے ریسٹورنٹ کے باہرموجود افراد اور فوٹو گرافرز کا مسکرا کر خیر مقدم کیا اور خوشگوار موڈ میں تصاویر کھینچوا کر وہاں سے رخصت ہو گئیں۔
ویڈیو دیکھیں:
واضح رہے کہ اداکارہ دیپیکا پڈوکون فلم ’سنگھم اگین‘ میں ایک بہادر خاتون پولیس آفیسر کا اہم کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔
دیپیکا پڈوکون نے انسٹاگرام پر فلم سنگھم اگین کے اپنے متاثر کن کردار پولیس آفیسر ’شکتی شیٹی‘ کا تعارفی روپ بھی شیئر کیا ہے۔
اداکارہ کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر ناصرف وائرل ہوگئی ہے بلکہ دنیا بھر میں موجود ان کے کروڑوں مداحوں کے ساتھ ساتھ بالی وڈ کے اداکار اور اداکارائیں بھی ان کے اس انداز کے لئے اپنی پسندیدگی کا اظہار کر رہے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/878522/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/878522/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News