عمران ہاشمی نے ’ٹائیگر 3‘ کا حصہ بننے کی وجہ بتادی

عمران ہاشمی نے ’ٹائیگر 3‘ کا حصہ بننے کی وجہ بتادی
بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار عمران ہاشمی نے نئی میگا تھرلر فلم “ٹائیگر 3” کا حصہ بننے کی وجہ بتادی ہے۔
بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان کی ’ٹائیگر 3‘ کا ٹریلر چند روز قبل ریلیز کیا گیا تھا جو کہ ان کی ’ٹائیگر‘ سیریز کی تیسری فلم ہے۔
ٹائیگر فرنچائز کی یہ تیسری فلم ہے اور اس سے قبل 2012 میں ’ایک تھا ٹائیگر‘ اور 2017 میں ’ٹائیگر زندہ ہے‘ ریلیز کی جاچُکی ہے۔
اس نئی فلم میں بھارتی اداکار عمران ہاشمی نے پاکستانی ولن کا کردار ادا کیا ہے۔
فلم کا ٹریلر جاری ہونے کے بعد عمران ہاشمی کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ وہ لوگوں کو یہ بتانے کے لے بے تاب تھے کہ وہ سلمان خان کی فلم میں انتہائی خطرناک پاکستانی ولن کے طور پر نظر آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ شائقین ان کے کردار کو سراہا رہے ہیں اور بطور سُپر ولن ان کی تعریفیں کی جا رہی ہیں اور وہ اس بات سے انتہائی خوش ہیں کہ شائقین انہیں منفی روپ میں بھی پسند کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فلم میں وہ ایک ایسے بااثر اور طاقتور پاکستانی ولن بنے ہیں جن کا متعدد ممالک کے اعلیٰ سرکاری افسران پر رعب و دب دبا ہوتا ہے جس کا واحد مقصد بھارتی ایجنٹ ’ٹائیگر‘ کو راستے سے ہٹانا ہوتا ہے۔
عمران ہاشمی نے کہا کہ فلم میں وہ انتہائی ذہین ولن بنے ہیں جو دماغ کا استعمال کرکے ’ٹائیگر‘ یعنی سلمان خان مشکل کو وقت دیتے ہیں جبکہ وہ پوری فلم میں بطور پاکستانی ولن بھارتی ایجنٹ کو ہٹانے کی کوشش کرتے دکھائی دیتے ہیں کیونکہ وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ ’ٹائیگر‘ واحد شخص ہے جو ہر حال میں اپنے ملک کے لیے کھڑا ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ میگا ایکشن اور تھرلر فلم میں سُپر اسٹار سلمان خان، کترینہ کیف اور عمران ہاشمی نظر آئیں گے، ٹائیگر 3 اس دیوالی، 12 نومبر کو سینما گھروں میں آ رہی ہے، فلم ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں ریلیز ہوگی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/881655/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/881655/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

