Advertisement

علیزے شاہ کو ’کے پوپ‘ انداز اپنانے کی وجہ سے تنقید کا سامنا

علیزے شاہ پاکستان شوبز انڈسٹری کا ایک جانا پہچانا نام ہیں، جو اکثر سوشل میڈیا پر اپنے بے باک انداز کے باعث چھائی رہتی ہیں۔

خوبرو نامور اداکارہ علیزے شاہ کے انسٹاگرام پر چار ملین سے زائد فالوورز ہیں ، وہ اکثر  اپنی نت نئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن کئی بار انہیں تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔

حال ہی میں علیزے شاہ نے اپنے انسٹاگرام پر نئے فوٹو شوٹ کی چند تصاویر شیئر کیں ، جس کے بعد وہ صارفین کی جانب سے تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔

اس فوٹو شوٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے کورین پاپ بینڈ کے گلوکاروں سے متاثر ہو کر انہیں کا روپ و انداز اپنایا ہوا ہے۔

اس نئے اسٹائل کے لئے انہوں نے گلابی، پیلے اور سفید رنگ کے مصنوعی بالوں کا بھی استعمال کیا ہے۔

Advertisement

ان کے اس نئے ہیئر اسٹائل اور کے پوپ روپ کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں اورصارفین کی جانب سے بھی ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہاہے۔

Advertisement

وائرل ویڈیو دیکھیں:

علیزے شاہ کی یہ تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو کسی نے ان کی تعریف کی تو کسی نے انہیں اس انداز کو اپنانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ علیزے شاہ نے ڈرامہ سیریل ’عہدِ وفا‘، ’میرا دل میرا دشمن‘، ’دل موم کا دیا‘، ’بے بسی‘ اور کئی مشہور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/886008/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/886008/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version