Advertisement

یاسر حسین نے پاکستانی ڈرامے نہ دیکھنے کی وجہ بتادی

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور ہدایت کار یاسر حسین نے پاکستانی ڈرامے نہ دیکھنے کی وجہ بتادی ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں یاسر حسین نے نے ڈراموں میں تھپڑ مارنے پر لاعلمی اور حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا اب بھی ڈراموں میں تھپڑ مارنے کے سین ہوتے ہیں؟

جس پر میزبان نے کہا کہ آپ تو ایسے کہہ رہے ہیں جیسے ہم ناروے شفٹ ہوگئے ہیں، یاسر حسین نے کہا کہ پہلی بات یہ کہ ناروے میں پاکستانی ڈرامے دیکھے جاتے ہیں اور دوسری بات یہ کہ میں ڈرامے دیکھتا نہیں ہوں۔

پاکستانی ڈرامے نہ دیکھنے کی وجہ بتاتے ہوئے اداکار کا کہنا تھا کہ جب میں دریچہ (2011) ڈراما کررہا تھا اس میں بھی تھپڑ مارنے کے بہت سین ہوتے تھے، میں نے خود بھی 6،7 تھپڑ مارے تھے، وہ میرا پہلا ڈراما تھا، اگر آج بھی ڈراموں میں تھپڑ مارے جارہے تو بتائیں میں کیوں دیکھوں؟

انہوں نے کہا کہ آج کل کے ڈراموں میں بلاوجہ اور بہت سارے تھپڑ مارنے کے سین ہوتے ہیں، کہانی میں اگر کہیں تھپڑ مارنا ضروری ہے تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے مگر ڈراموں میں بیک گراؤنڈ میوزک لگا کر تھپڑ مارنا اور سنسنی پھیلانا بلاوجہ کی بات ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/916566/amp/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/916566/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Next Article
Exit mobile version