سمیع خان پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کامیابی کیلئے دعاگو

سمیع خان پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کامیابی کیلئے دعاگو
آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی مسلسل مایوس کن کارکردگی کی وجہ سے شائقین نا خوش ہیں۔
ورلڈ کپ کے 22 ویں میچ میں افغانستان نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پاکستان کو ون ڈے میں پہلی بار شکست سے دوچار کیا ہے، جس کے بعد قومی ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات معدوم ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کل جنوبی افریقا کے خلاف اپنا اگلا میچ کھیلے گی ، جس کے لئے کھلاڑیوں نے آج بھر پور ٹریننگ کی۔
پاکستانی شوبزانڈسٹری کے نامور اداکار سمیع خان نے ٹریننگ کرتے پاکستانی کھلاڑیوں کی تصویر کو ری پوسٹ کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی اور ساتھ ہی ان کی کامیابی کے لئے دعا بھی کی۔
گزشتہ روز گلوکارعلی ظفر نے سوشل میڈیا پرطنزسے بھرپور ایک مختصر پیغام جاری کیا، جس میں اُنہوں نے 27 اکتوبر (کل) کو ہونے والے پاکستان اور جنوبی افریقا کے میچ سے قبل ہی قومی ٹیم کو جیت کی پیشگی مبارکباد دے دی۔
گلوکار نے کہا کہ “جمعہ کو جنوبی افریقا کے خلاف پاکستان کی جیت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں”۔
Congratulations Pakistan on your victory against South Africa on Friday. #MazaAya #CricketWorldCup #WorldCup2023 #PAKvSA
— Ali Zafar (@AliZafarsays) October 25, 2023
علی ظفر کے اس ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے تبصروں کا سلسلہ شروع کردیا ۔
واضح رہےکہ پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا چھٹا میچ 27 اکتوبر کو جنوبی افریقا کیخلاف کھیلے گی۔
ساتواں میچ 31 اکتوبر کو بنگلہ دیش ، چار نومبر کو نیوزی لینڈ جبکہ اپنا 9 واں اور آخری میچ 11 نومبر کو انگلینڈ کیخلاف کھیلے گی۔
ٹورنامنٹ میں پاکستان اب تک اپنے پانچ گروپ میچ کھیل چکا ہے جس میں اُسے دو میں فتح ملی جبکہ تین میں شکست ہوئی ہے۔
پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/923220/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/923220/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News