Advertisement

کیارا اڈوانی کا بالی وڈ کی ’سنگھم لیڈی‘ کے پوسٹر پر ردعمل

کیارا اڈوانی کا بالی وڈ کی ’سنگھم لیڈی‘ کے پوسٹر پر ردعمل

بالی وڈ کی اداکارہ کیارا اڈوانی نے فلمساز روہت شیٹی کی فلم ’سنگھم اگین‘ میں دیپیکا پڈوکون کے  پولیس والے انداز پر اپنا ردعمل دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیارا اڈوانی نے اپنے انسٹاگرام  پر دیپیکا پڈوکون کی پوسٹ کو دوبارہ شیئر کیااور ساتھ ہی اس پوسٹر پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے لکھا ’واہ‘۔

کیارا اڈوانی کا ردعمل سامنے آتے ہی دیپیکا پڈوکون نے بھی اس کا مثبت جواب دیتے ہوئے ان کے لئے پیار کا اظہارکیا۔

Advertisement

واضح رہےکہ اداکارہ دیپیکا پڈوکون فلم ’سنگھم اگین‘ میں ایک بہادر خاتون پولیس آفیسر کا اہم کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

دیپیکا پڈوکون نے انسٹاگرام پر فلم سنگھم اگین کے اپنے  متاثر کن کردار پولیس آفیسر ’شکتی شیٹی‘ کا تعارفی روپ شیئر کیا ہے۔

Advertisement

اداکارہ کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر ناصرف وائرل ہوگئی ہے بلکہ  دنیا بھر میں موجود ان کے کروڑوں مداحوں کے ساتھ ساتھ  بالی وڈ کے اداکار اور اداکارائیں بھی ان کے اس انداز کے لئے اپنی پسندیدگی کا اظہار کر رہے ہیں۔

دیپیکا پڈوکون کے شوہر رنویر سنگھ نے بھی ان کی اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں لکھا کہ ’آگ لگا دے گی‘۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دیپیکا پڈوکون کو روہت شیٹی کی بھارتی پولیس کے موضوع پر بننے والی فلم ’سنگھم اگین‘ میں اجے دیوگن کی بہن کے کردار کے لئے کاسٹ کیا گیا ہے۔

فلمساز روہت شیٹی کی سنگھم اگین میں اجے دیوگن کے ہمراہ دیپیکا پڈوکون بھی جرائم پیشہ افراد کے خلاف لڑتے ہوئے ایک بہادر خاتون پولیس آفیسر کے روپ میں نظر آئیں گی۔

اس فلم میں اکشے کمار، اجے دیوگن، رنویر سنگھ، کرینہ کپور اور شویتا تیواری بھی شامل ہیں، جسے دنیا بھر میں اگلے سال دیوالی کے تہوار پر ریلیز کیا جائے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/925669/amp/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/925669/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version