Advertisement

کنگنا رناوت کی فلم التواء کا شکار، نئی تاریخ کا اعلان جلد کئے جانے کا امکان

کنگنا رناوت

کنگنا رناوت کی فلم التواء کا شکار، نئی تاریخ کا اعلان جلد کئے جانے کا امکان

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی ہدایت کاری میں بننے والی پہلی فلم ’ایمرجنسی‘ کی ریلیز ملتوی کردی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ کی ہدایت کاری میں بننے والی پہلی فلم کی ریلیز التواء کا شکار ہوگئی ہے جس کے متعلق خود کنگنا نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے آگاہ کیا ہے۔

 

نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکارہ نے ایکس (ٹوئٹر) پر اہم اعلان کیا اور آنے والی فلم سے جڑے اپنے جذبات کی وضاحت کی۔

Advertisement

کنگنا رناوت نے فلم کے ٹیزر پرموصول ہونے والے ردعمل اور اس کی ریلیز کی تاریخ کے بارے میں شائقین کے جوش و خروش کے متعلق بات کی ۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی مصروفات کو دیکھتے ہوئے ان کی ٹیم نے فلم ’ایمرجنسی‘ کی ریلیز کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا جو کہ رواں سال نومبر میں ریلیز ہونے والی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’ایمرجنسی‘ کی ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا جو کہ متوقع طور پر سال 2024 میں ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق ‘ایمرجنسی’ کا پہلا ٹیزر پرومو جون میں جاری کیا گیا تھا ، جس میں بھارت میں ایمرجنسی کے دور میں افراتفری اور ہنگامہ آرائی کی ایک جھلک پیش کی گئی تھی۔ اندرا گاندھی کے طور پر کنگنا رناوت کی آواز نے شائقین پر گہرا اثر چھوڑا تھا۔

“ایمرجنسی” اداکارہ کا بطور ہدایتکار پہلا پروجیکٹ ہے جس کا اعلان سال 2021 میں کیا گیا تھا جس  میں انوپم کھیر، ملند سومن، ماہیما چوہدری، آنجہانی ستیش کوشک، اور شریاس تلپڑے سمیت کئی اہم نام کاسٹ میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ اس فلم میں سرمایہ کاری کرنے کی خاطر اداکارہ نے اپنی جائیداد بھی مورگیج کی تھی۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/927898/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/927898/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version