Advertisement

ماہرہ خان کی شادی پر سجنے والی قوالی نائٹ میں شوبز ستاروں کی شرکت

ماہرہ خان

ماہرہ خان کی شادی پر سجنے والی قوالی نائٹ میں شوبز ستاروں کی شرکت

حال ہی میں دوسری مرتبہ شادی کے بندھن میں بندھنے والی ماہرہ خان نے اپنی شادی پر سجنے والی قوالی نائٹ کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کر دیں۔

پاکستانی فلموں اور ٹیلی ویژن کی خوبصورت اداکارہ ماہرہ خان کی ستاروں سے سجی، شاندار شادی آج بھی سوشل میڈیا پر سرخیوں میں ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ  ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام پر جاری کردہ پیغام میں کہا تھا کہ وہ جلد شادی کی دیگر تقریبات کی تصاویر مداحوں سے شیئر کریں گی اور اسی حوالے سے وہ اب  گاہے بگاہے شادی کی تقاریب کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر رہی ہیں جس میں اب قوالی نائٹ کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی گئی۔

Advertisement

Advertisement

 

Advertisement

اس سے قبل ماہرہ خان نے مہندی اور پوری شادی کی ایچ ڈی ویڈیوز شیئر کی تھیں۔ شائقین نے مختلف تقریبات میں ماہرہ خان کے خوبصورت انداز کو بے حد پسند کیا۔ انہیں ان کے شوہر سلیم کریم کے ساتھ ان کی تصاویر بھی پسند آئیں۔

Advertisement

؎

Advertisement

ماہرہ خان نے اب شادی میں سجنے والی قوالی نائٹ پروگرام کی بھی ایک جھلک دکھائی دی ہے جس میں معروف گلوکارہ عابدہ پروین نے اپنے سُر بکھیرے اور کلام ’تو جھوم جھوم‘ پیش کر کے تمام حاضرین کو جھومنے پر مجبور کر دیا،

اداکارہ نے مذکورہ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ جو مجھے جانتا ہے وہ عابدہ پروین کو بھی جانتا ہے، میرا تمام پیار اور عزت ان کے لئے، الحمد اللّہ، شکر، صبر، شکر۔

Advertisement

ماہرہ خان نے تقریب کی خوبصورت ویڈیو پوسٹ کی ہے۔ اس تقریب میں شوبز ستاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی جس میں سرمد کھوسٹ، فواد خان،  اذان سمیع خان، نینا کاشف، نبیل قریشی اور دیگر شوبز کی مشہور شخصیات شامل ہیں۔ ماہرہ خان ہلکے سبز اور گولڈن اور بلیو رنگ کے دیدہ زیب لباس میں خوبصورت لگ رہی تھیں، وہ اپنے شوہر سلیم کریم کے ساتھ قوالی کی تقریب میں جلوہ گر ہوئی تھیں۔

ماہرہ خان کی شادی 2 اکتوبر کو ان کے دیرینہ دوست بزنس مین سلیم کریم سے ہوئی تھی جس کے بعد انہیں شوبز سمیت تمام ہی شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے شادی کی مبارک باد پیش کی گئی اور نئے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/962961/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/962961/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version