Advertisement

امیتابھ بچن اپنی 81ویں سالگرہ کے موقع پر جذباتی ہوگئے

امیتابھ بچن

امیتابھ بچن اپنی 81ویں سالگرہ کے موقع پر جذباتی ہوگئے

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن 11 اکتوبر 2023 کو 81 برس کے ہوجائیں گے اور اداکار کے اس خاص دن کو یادگار بنانے کے لیے، ‘کون بنے گا کروڑ پتی سیزن 15’ کے سیٹ پر انہیں خوبصورت انداز مں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی جائے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق ‘کون بنے گا کروڑ پتی’ کے سیزن 15 کے ایک ایپی سوڈ کو اداکار  کے لئے وقف کیا گیا ہے جس میں استاد امجد علی اور دیگر دلکش پرفارمنس پیش کریں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شو کے شیئر کیے گئے ایک نئے پرومو میں، بگ بی کو جذباتی ہوتے ہوئے اور اپنی آنکھوں سے آنسوؤں کو صاف کرتے ہوئے دیکھایا گیا ہے۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ شو کے میکرز کی جانب سے اداکار کے لیے اس خاص دن کو یادگار بنانے کے لیے، ان کے لیے کئی سرپرائزز ہوں گے جبکہ فلم انڈسٹری کے کئی بڑے نام، جن میں چرنجیوی، انوپم کھیر، ودیا بالن، وکی کوشل، آر مادھاون اور بومن ایرانی ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے اداکار کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کی سماجی خدمات کی ٹیم کی جانب سے بھی اداکار کے لئے خصوصی طور پر تیار کردہ پیغام بھی آن ایئر کیا جائے گا اور ملک کی ترقی میں تعاون کے لیے امیتابھ بچن کا شکریہ ادا کریں گے۔

Advertisement

کون بنے گا کڑور پتی کے ساتھ امیتابھ بچن کے ختم ہوتے ہوئے کیریئر کو ایک اور موقع ملا جو کہ ایک ٹی وی میڈیم تھا جس نے انہیں دوبارہ کامیاب بنایا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/967058/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/967058/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version