پریانکا چوپڑا نے فلم’جی لے ذرا‘میں کام کرنے سے انکار کردیا

پریانکا چوپڑا نے فلم’جی لے ذرا‘میں کام کرنے سے انکار کردیا
عالمی شہرت کی حامل بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے فلمساز و اداکار فرحان اختر کی فلم ’جی لے ذرا‘میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلمساز فرحان اختر نے اپنی فلم جی لے ذرا کا اعلان سال 2021 میں کیا تھا ، جس میں پریانکا چوپڑا، کترینہ کیف اورعالیہ بھٹ کو مرکزی کرداروں میں کاسٹ کیا گیا ۔
اس فلم کی کہانی خواتین دوستوں کے ایک گروپ کے روڈ ٹرپ پر مبنی ہے ، جسے زویا اختر نے تحریر کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس فلم کے حوالے سے اب یہ قیاس آرائی کی جا رہی ہے کہ فرحان اختر نے فلم جی لے ذرا کو ایک بار پھر بنانے سے روک دیا ہے کیونکہ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو فلم کا اسکرپٹ پسند نہیں آیا اور انہوں نے اس میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
ایک حالیہ رپورٹ میں اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ پریانکا چوپڑا کے انکار کی وجہ اسکرپٹ نہیں بلکہ فلم کی شوٹنگ کا نیا شیڈول ہے۔
ذرائع کے مطابق فرحان اختر کی فلم کی شوٹنگ کی نئی تاریخوں میں اداکارہ دوسرے پروجیکٹ میں مصروف رہیں گی اس لئے انہوں نے فلم ’جی لے ذرا‘ میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔
فلمساز فرحان اختر کو اپنی اس فلم کی کاسٹ کیلئے ایک بار پھر مشکلات کا سامنا ہے اس لئے انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ فی الحال اس فلم پر کام مکمل طور پر روک دیا جائے۔
ذرائع کے مطابق اس سے قبل عالیہ بھٹ کے حاملہ ہونے کی وجہ سے اس فلم کی شوٹنگ تاخیر کا شکار ہوگئی تھی اور پھر اداکاراؤں کے مصروف شیڈول کی وجہ سے اس فلم کی شوٹنگ کے لیے نئے شیڈول کو تیار کرنے میں مشکلات کا سامنا رہا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/968605/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/968605/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

