مونی رائے کی ساڑھی کی قیمت نے سب کو حیران کر دیا

مونی رائے کی ساڑھی کی قیمت نے سب کو حیران کر دیا
بالی وڈ اداکارہ مونی رائے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
انسٹاگرام پر مونی کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں اداکارہ کو سفید رنگ کی ساڑھی زیب تن کیے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس ساڑھی کی قیمت کیا ہے؟
نہیں تو آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ اداکارہ مونی کی اس خوبصورت ساڑھی کی قیمت 61 ہزار روپے ہے۔
اداکارہ کی تصاویر کو ان کے مداحوں سمیت شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی جانب سے بھی پسند کیا جا رہا ہے۔
مونی رائے ایک ایسی اداکارہ ہیں جو اپنے انداز سے لوگوں کا دل جیت لیتی ہیں یہی وجہ ہے کہ لوگوں کو مونی رائے کی اداکاری کافی پسند آتی ہے۔
مونی رائے ایک رقاصہ اور بھارتی فلمی اداکارہ ہے ان کا شمار بھارت کی خوبصورت اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے۔
واضح رہے اداکارہ مونی انسٹاگرام پر اپنی نت نئی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے لیے شیئر کرتی رہتی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/972296/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/972296/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

