بالی ووڈ خانز سے ذاتی جھگڑا نہیں، اداکارہ کنگنا رناوت

بالی ووڈ خانز سے ذاتی جھگڑا نہیں، اداکارہ کنگنا رناوت
متنازع بیانات سے شہرت حاصل کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ ان کی بالی ووڈ خانز یعنی سلمان، شاہ رخ اور عامر خان سے ذاتی لڑائی نہیں ہے۔
حال ہی میں اپنی آنے والی فلم کی تشہیر کے دوران انٹرویو میں اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ صرف اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ بالی ووڈ خانز کی فلموں میں خواتین کے کرداروں کو نہ صرف غیر اہم کردار دیا جاتا ہے بلکہ انہیں مختصر بھی رکھا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ بالی ووڈ خانز اور ان کی ہیروئنز کے درمیان عمر کے فرق پر بات کرتی رہی ہیں، عام طور پر ان کی ہیروئنز بننے والی اداکارائیں کچھ ہی سال میں فلموں میں ماں کے کردار میں دکھائی دیتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کا سلمان، شاہ رخ اور عامر سمیت بالی ووڈ کے کسی بھی خان سے کوئی ذاتی مسئلہ یا لڑائی نہیں ہے بلکہ وہ کام کے سلسلے میں ان کے حوالے سے بات کرتی رہتی ہیں۔
اداکارہ کنگنا رناوت کے مطابق اب بالی ووڈ میں کچھ تبدیلیاں ہوئی ہیں اور خانز کی ہیروئنز 35 سے 40 سال کی عمر کی اداکارائیں کاسٹ کی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ کنگنا رناوت کی فلم ’تیجاس‘ جلد ریلیز ہوگی، جس میں وہ انڈین فورس کی اہلکار کے روپ میں دکھائی دیں گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/986770/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/986770/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News