معروف اداکارہ ممتاز نے فلم انڈسٹری کی ناکامی کی اصل وجہ بتادی

معروف اداکارہ ممتاز نے فلم انڈسٹری کی ناکامی کی اصل وجہ بتادی
ماضی کی معروف اداکارہ ممتاز کا تعلق پاکستانی فلم انڈسٹری کے اس سنہری دور سے ہے جب ہر فلم اپنی کہانی اور نغموں کی وجہ سے سپر ہٹ ہوا کرتی تھی۔انہوں نے اپنے وقت کے کئی سپر اسٹار جیسے سلطان راہی، وحید مراد، منور ظریف، ندیم بیگ سمیت انڈسٹری کے تمام بڑے ناموں کے ساتھ کام کیا ہے۔
ممتاز کو یہ کمال بھی حاصل ہے کہ انہوں نے اردو اور پنجابی دونوں فلموں میں کئی لازوال کردار ادا کیے ہیں جنہیں ناظرین کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔
ممتاز نے ایک طویل عرصے تک پاکستانی فلم انڈسٹری پر راج کیا تاہم فلم انڈسٹری کے زوال کے بعد وہ شادی کر کے کینیڈا چلی گئی تھی تاہم وہ اب وہ دوبارہ اپنے بیٹے کی ضد پر پاکستان آئیں ہیں کیونکہ ان کے بیٹے اداکاری کے میدان میں قدم رکھنا چاہتے ہیں۔ کینیڈا جانے اور وہاں آباد ہونے سے قبل انہوں نے صرف اچھی اسکرپٹس کا انتخاب کیا تاہم پاکستان آنے پر اب وہ دوبارہ اپنے بیٹے ساتھ کام کرنے کے لیے پر امید ہیں۔
ممتاز جن کا اصل نام انجم حسن ہے کو حال ہی میں ایک شو میں مدعو کیا گیا جہاں انہوں نے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے بارے کھل کر بات کی۔ ممتاز نے اپنی اداکاری کے آغاز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا انہوں نے اسکول میں ایک پری کا رول کیا تھا جسے ایس اے بخاری نے دیکھا اور فلم میں کام کرنے کی آفر کی اور سب سے پہلے انہوں نے ہی اپنی فلم آنسو میں انہیں کاسٹ کیا تاہم فلم کا دورانیہ طویل ہونے کی بنا ان کے سین فلم سے نکال دیئے گئے تھے۔ اس کے بعد انہیں فلم فرض کے لیے شمیم آراءنے سائن کیا اور اس طرح ان کے فلمی سفر کا آغاز ہوا۔
ممتاز نے فلم انڈسٹری کے زوال پر بھی بات کی اور کہا کہ اس دور میں فلم انڈسٹری کی زوال کی بنیادی وجہ تعلیم کی کمی تھی، ان کے پاس کوئی نئی کہانی نہیں تھی اور تمام فلمیں ایک ہی طرح کے موضوع پر بنائی جاتی تھی۔ نتیجتاً لوگوں نے فلمیں دیکھنا چھوڑ دیں۔ ان کا مزید یہ بھی کہا تھا کہ اب بہت اچھی فلمیں بن رہی ہیں اور پڑھے لکھے لوگ اس فیلڈ میں کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے اپنے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بات کی اور کہا کہ وہ ہدایت کاری کا ارادہ تو نہیں رکھتی لیکن وہ جلد ہی اپنا پروڈکشن ہاؤس شروع کرنے والی ہیں۔ اور ان کے پروڈکشن ہاؤس میں نوجوان فنکاروں کو موقع دیا جائے گا تاکہ وہ انڈسٹری میں اپنی شناخت بنا سکیں ۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/991271/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/991271/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News